Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
23 verses
1آٹھویں دن موسی نے ہارون اور اسکے بیٹوں کو اور بنی اسرائیل کے بزرگوں کو بلایا اور ہارون سے کہا کہ۔
2خطا کی قربانی کے لئے ایک بے عیب بچھڑا اور سوختنی قربانی کے لئے ایک بے عیب مینڈھا تو اپنے واسطے لے اور انکو خداوند کے حضور گذران۔
3اور بنی اسرائیل سے کہہ کہ تم خطا کی قربانی کے لئے ایک بکرا اور سوختنی قربانی کے لئے ایک بچھڑا اور ایک برہ جو یکسالہ اور بے عیب ہوں لو۔
4اور سلامتی کے ذبیحہ کے لئے خداوند کے حضور چڑھانے کے واسطے ایک بیل اور ایک مینڈھا اور تیل ملی ہوئی نذر کی قربانی بھی لو کیونکہ آج خداوند تم پر ظاہر ہوگا۔
5اور وہ جو کچھ موسی نے حکم کیا تھا سب خیمہ اجتماع کے سامنے لے آئے اور ساری جماعت نزدیک آکر خداوند کے حضور کھڑی ہوئی۔
6موسی نے کہا یہ وہ کام ہے جسکی بابت خداوند نے حکم دیا ہے کہ تم اسے کرو اور خداوند کا جلال تم پر ظاہر ہو گا۔
7اور موسی نے ہارون سے کہا کہ مذبح کے نزدیک جا اور اپنی خطا کی قربانی اور اپنی سوختنی قربانی گذران اور اپنے لئے اور قوم کے لئےکفارہ دے اور جماعت کے چڑھادے کو گذران اور انکے لئے کفارہ دے جیسا خداوند نے حکم کیا ہے۔
8سو ہاروننے مذبح کے پاس جا کر اس بچھڑے کو جو اسکی خطا کی قربانی کے لئے تھاذبح کیا۔
9اور ہارون کے بیٹے خون کو اسکے پاس لے گئے اور اس نے اپنی انگلی اس میں ڈبو ڈبو کر اسے مذبح کے سینگوں پر لگایا اور باقی خون مذبح کے پایہ پر انڈیل دیا۔
10لیکن خطا کی قربانی کی چربی اور گردوں اور جگر پر کی جھلی کو اس نے مذبح پر جلایا جیسا خداوند نے موسی کو حکم کیا تھا۔
11اور گوشت اور کھال کو لشکرگاہ کے باہر آگ میں جلایا۔
12پھر اس نے سوختنی قربانی کے جانور کو ذبحکیا اور ہارون کے بیٹوں نے خون اسے دیا اور اس نے اسکومذبح کے گرداگرد چھڑکا۔
13اور سوختنی قربانی کو ایک ایک ٹکڑا کر کے سر سمیت اسکو دیا اور اس نے انہیں مذبح پر جلایا۔
14اور اس نے انتڑیوں اور پایوں کو دھویا اور انکو مذبح پر سوختنی قربانی کے اوپر جلایا۔
15پھر جماعت کے چڑھاوے کو آگے لاکر اور اس بکرے کو جو جماعت کی خطا کی قربانی کے لئےتھا لیکر اسکو ذبح کیا اور پہلےکی طرح اسے بھی خطا کے لئے گذرانا۔
16اور سوختنی قربانی کے جانور کو آگے لاکراس نے اسے حکم کے مطابق گذرانا۔
17پھر نذر کی قربانی کو آگے لایا اور اس میں سے ایک مٹھی لیکر صبح کی سوختنی قربانی کے علاوہ اسے جلایا۔
18اور اس نے بیل اور مینڈھے کو جو لوگوں کی طرف سے سلامتی کے ذبیحے تھے ذبح کیا اور ہارون کے بیٹوں نے خون اسے دیا اور اس نے اسکو مذبح پر گردا گرد چھڑکا۔
19اور انہوں نے بیل کی چربی کو اور مینڈھے کی موٹی دم کو اور اس چربی کو جس سے انتڑیاں ڈھکی رہتی ہیں اور دونوں گردوں اور جگرد پر کی جھلی کو بھی اسے دیا۔
20اور چربی سینوں پر دھردی۔سواس نے وہ چربی مذبح پر جلائی۔
21اور سینہ اور دہنی ران کو ہارون نے موسی کے حکم کے مطابق ہلانتے کی قربانی کے طور پر خداوندکے حضور ہلایا۔
22اور ہارون نے جماعت کی طرف اپنے ہاتھ بڑھا کر انکو برکت دی اور خطا کی قربانی اور سوختنی قربانی اور سلامتی کی قربانی گذران کر نیچے اترآیا۔
23اور موسی اور ہارون خیمہ اجتماع میں داخل ہوئے اور باہر نکل کر لوگوں کو برکت دی۔تب سب لوگوں پر خداوند کا جلال نمودار ہوا۔اور خداوند کے حضور سے آگ نکلی اور سوختنی قربانی اور چربی کو مذبح کے اوپر بھسم کر دیا۔لوگوں نے یہ دیکھکر نعرے مارے اور سرنگوں ہو گئے۔