Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
6 verses
1کیونکہ وہ دن آتا ہے جو بھٹی کی مانند سوزان ہو گا۔ تب سب مغرور اور بد کردار بھوسے کی مانند ہوں گے اور وہ دن ان کو ایسا جلاے گا کہ شاخ و بن کچھ نہ چھوڑے گا رب الافواج فرماتا ہے ۔
2لیکن تم پر جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو آفتاب صداقت طالع ہو گااور اس کی کرنوں میں شفا ہوگی اور تم گاوخانہ کے بچھڑوں کی طرح کودو پھاندو گے۔
3اور تم شریروں کو پایمال کرو گے کیونکہ اس روز وہ تمہارے پاوں تلے کی راکھ ہوں گے رب الافواج فرماتا ہے۔
4تم میرے بندہ موسی کی شریعت یعنی ان فرائض و احکام کو جو میں نے حورب پر تمام بنی اسرائیل کے لے فرماے یاد رکھو۔
5دیکھو خداوند کے بزرگ اور ہولناک دن کے آنے سے پیشتر میں ایلیاہ نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔
6اور وہ باپ کادل بیٹے کی طرف اور بیٹے کا دل باپ کی طرف مائل کرے گا۔ مبادا میں آوںاور زمین کو ملعون کروں۔+