Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
18 verses
1دیکھو میں اپنے رسول کو بھیجوں گا اور وہ میرے آگے راہ درست کرے گا اور خدا وند جس کے تم طالب ہو ناگہان اپنی ہیکل میں آموجود ہو گا ۔ ہاں عہد کا رسول جس کے تم آرزو مند ہو آے گا رب الافواج فرماتا ہے۔
2پر اس کے آنے کے دن کی کس میں تاب ہے؟ اور جب اس کا ظہور ہو گا تو کون کھڑا رہ سکے گا؟کیونکہ وہ سنار کی آگ اور دھوبی کے صابون کی مانند ہے۔
3اور وہ چاندی کو تانے اور پاک صاف کرنے والے کی مانند بٹھیے گا اور نبی لاوی کو سونے اور چاندی پاک صاف کرے گا تاکہ وہ راستبازی سے خداوند کے حضور ہدے گزرانیں ۔
4تب یہوداہ اور یروشیلم کا ہدیہ خداوند کو پسند آے گا جیسا ایام قدیم اور گزشتہ زمانہ میں۔
5اور میں عدالت کے لے تمہارے نزدیک آوں گا اور جادوگروں اور بدکاروں اور جھوٹی قسم کھانے والوں کے خلاف اور ان کے خلاف بھی جو مزدوروں کو مزدعری نہیں دتیے اور بیواوں اور یتیموں پر ستم کرتے اور مسافروں کی حق تلفی کرتے یہاںاور مجھ سے نہیں ڈرتے مستعد گواہ ہوں گا رب الافواج فرماتا ہے۔
6کیونکہ میں خداوند لا تبدیل ہوں اسی لے اے بنی یعقوب تم نیست نہیں ہوے۔
7تم اپنے باپ دادا کے ایام سے میرے آئین سے مخرف رہے اور ان کو نہیں مانا ۔ تم میری طرف رجوع ہو تو میں تمہاری طرف رجوع ہوں گا رب الافواج فرماتا ہے لیکن تم کہتے ہو کہ ہم کس بات میں رجوع ہوں؟۔
8کیا کوئی آدمی خدا کو ٹھگے گا ؟ پر تم مجھ کو ٹھگتے ہو اورکہتے ہو ہم نے کس بات میں تجھے ٹھگا؟ دہ یکی اور ہدیہ میں ۔
9پس تم سخت ملعون ہوے کیونکہ تم نے بلکہ تمام قوم نے مجھے ٹھگا۔
10پوری دہ یکی ذخیرہ خانہ میں لاو تا کہ میرے گھر میں خوراک ہو اور اسی سے میرا امتحان کرو رب الافواج فرماتا ہے کہ میں تم پر آسمان کے دریچوں کو کھول کر برکت برستا ہوں کہ نہیں یہاں تک کہ تمہارے پاس اس کے لے جگہ نہ رہے۔
11اور میں تمہاری خاطر ٹڈی کو ڈانٹوں گا اور وہ تمہاری زمین کے حاصل کو برباد نہ کرے گی اور تمہارے تاکستانوں کا پھل کچا نہ جھڑ جاے گا رب الافواھ فرماتا ہے۔
12اور سب قومیں تم کو مبارک کہیں گی کیونکہ تم دلکشا مملکت ہو گے رب الافواج فرماتا ہے ۔
13خدا وند فرماتا ہے تمہاری باتیں میرےخلاف بہت سخت ہیں تو بھی تم کہتے ہو ہم نے تیری مخالف میں کیا کہا؟ ۔
14تم نے تو کہا خدا کی عبادت کرنا عبث رب الافواج کے احکام پر عمل کرنا اور اس کے حضور ماتم کرنا لا حاصل ہے۔
15اور اب ہم مغروروں کو نیک بخت کہتے ہیں۔ شریر برومند ہوتے ہیں اور خدا کو آزمانے پر بھی رہائی پاتے ہیں۔
16تب خدا ترسوں نے آپس میں گفتگو کی اور خداوند نے متوجہ ہو کر سنا اور ان کے لے جو خداوند سے ڈرتے اور اس کے نام کو یاد کرتے تھے اس کے حضور یادگار کا دفتر لکھا گیا۔
17رب الافواج فرماتا ہے اس روز وہ میرے لوگ بلکہ میری خاص ملکیت ہوں گے اور میں ان پر ایسا رحیم ہوں گا جیسا باپ اپنے خدمت گزار بیٹے پر ہوتا ہے۔
18تب تم رجوع لاو گے اور صادق اور شریر میں اور خدا کی عبادت کرنے والے اور نہ کرنے والے میں امتیاز کرو گے۔