Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اور اب اے کاہنو تمہارے لے یہ حکم ہے۔
2رب الافواج فرماتا ہے اگر تم شنوانہ ہو گے اور میرے نام کی تمجید کو مدنظر رکھو گے تو میں تم کو اور تمہاری نعمتوں کو ملعون کروں گا بلکہ اس لے کہ تم نے اس مدنظر نہ رکھامیں ملعون کر چکا ہوں۔
3دیکھو میں تمہارے بازو بیکار کر دو گا اور تمہارے منہ پر نجاست یعنی قربانیوں کی نجاست پھینکوں گا اور تم اسی کے ساتھ پھینک دے جاو گے۔
4اور تم جان لو گے کہ میں نے تم کو یہ حکم اس لے دیا ہے کہ میرا عہد لاوی کے ساتھ قائم رہے رب الافواج فرماتا ہے۔
5اس کے ساتھ میرا عہد زندگی اور سلامتی کا تھا اور میں نے اسے زندگی اورسلامتی اس لے بخشی کہ وہ ڈرتا رہے چنانچہ وہ مجھ سے ڈرا اور میرے نام سے ترسان رہا۔
6سچائی کی شریعت اس کے منہ میں تھی اور اس کے لبوں پر ناراسی نہ پائی گی اور وہ میرے حضور سلامتی اور راستی سے چلتا رہا اور وہ بہتوں کو بدی کی راہ سے واپس لایا۔
7کیونکہ لازم ہے کہ کاہن کے لب معرفت کو محفوظ رکھیں اور لوگ اس کے منہ سے شرعی مسائل پوچھیں کیونکہ وہ رب الافواج کا رسول ہے۔
8پر تم راہ سے مخرف ہو گے ۔ تم شریعت میں بہتوں کے لے ٹھوکر کا باعث ہوے۔ تم نے لاوی کے عہد کو خراب کیا رب الافواج فرماتا ہے ۔
9پس میں نے تم کو سب لوگوں کی نظر میں ذلیل اور حقیر کیا کیونکہ تم میری راہوں پر قائم نہ رہے بلکہ تم نے شرعی معاملات میں روداری کی۔
10کیا ہم سب کا ایک ہی باپ نہیں ؟ کیا ایک ہی خدا نے ہم سب کو پیدا نہیں کیا؟پھر کیوں ہم اپنے بھائیوں سے بے وفائی کر کے اپنے باپ دادا کے عہد کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
11یہوداہ نے بے وفائی کی۔ اسرائیل اور یروشیلم میں مکروہ کام ہوا ہے۔ یہوداہ خداوند کی قدوسیت کو جو اس کو عزیز تھی بے حرمت کیا اور ایک غیر معبود کی بیٹی بیاہ لایا۔
12خداوند ایسا کرنے والے سے زندہ جواب دہند اور رب الافواج کے حضور قربانی گزراننے والے یعقوب کے خیموں سے منقطع کر دے گا۔
13پھر تمہارے اعمال کے سبب سے خداوند کے مزبح پر آہ و نالہ اور آنسووں کی ایسی کثرت ہے کہ وہ نہ تمہارےہدیہ کو دیکھے گا اور نہ تمہارے ہاتھ کی نزر کو خوشی سے قبول کرے گا۔
14تو بھی تم کہتے ہو کہ سبب کیا ہے؟ سبب یہ ہے کہ خداوند تیرے اور تیری جوانی کی بیوی کے درمیان گواہ ہے۔ تو نے اس سے بے وفائی کی اگرچہ وہ تیری رفیق اور منکوحہ بیوی ہے۔
15اور کیا اس نے ایک ہی کو پیدا نہیں کیا باوجودیکہ اس کے پاس اور ارواح موجود تھیں ؟ پھر کیوں ایک ہی کو پیدا کیا ؟ اس لے کہ خدا ترس نسل پیدا ہو۔ پس تم اپنے نفس سے خبر دار رہو اور کوئی اپنی جوانی کی بیوی سے بیوفائی نہ کرے۔
16کیونکہ خداوند اسرائیل کا خدا فرماتا ہے میں طلاق سے بیزار ہوں اور اس سے بھی جو اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے رب الافواج فرماتا ہے اس لے تم اپنے نفس سے خبردار رہو تا کہ بے وفائی نہ کرو۔
17تم نے اپنی باتوں سے خداوند کو بیزار کر دیا تو بھی تم کہتے ہو کس بات میں ہم نے اسے بیزار کیا؟ اسی میں جو کہتے ہو کہ ہر شخص جو برائی کرتا ہے خداوند کی نظر میں نیک ہے اور وہ اس سے خوش ہے اور یہ کہ عدل کا خدا کہاں ہے؟۔