Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1خداوند کی طرف سے ملاکی کی معرفت اسرائیل کے لے بار نبوت :-
2خداوند فرماتا ہے میں نے تم سے محبت رکھی تو بھی تم کہتے ہو تو نے کس بات میں ہم سے محبت ظاہر کی؟ خداوند فرماتا ہے کیا عیسو یعقوب کا بھائی نہ تھا؟لیکن میں نے یعقوب سے محبت رکھی۔
3اور عیسو سے عداوت رکھی اور اس کے پہاڑوں کو ویران کیا اور اس کی میراث بیابان کے گیدڑوں کو دی
4اگر ادوم کہے ہم برباد تو ہوے پر ویران جگہوں کو پھر آکر تعمیر کریں گے تو رب الافواج فرماتا ہے اگرچہ وہ تعمیر کریں پر میں ڈھاوں گا اور لوگ ان کا یہ نام رکھیں گے شرارت کا ملک۔ وہ لوگ جن پر ہمیشہ خداوند کا قہر ہے۔
5اور تمہاری آنکھیں دیکھیں گی اور تم کہو گے کہ خداوند کی تمجید اسرائیل کی حدود سے آگے تک ہو۔
6رب الافواج تم کو فرماتا ہے اے میرے نام کی تحقیر کرنے والے کاہنو! بیٹا اپنے باپ کی اور نوکر اپنے آقا کی تعظیم کرتا ہے۔پس اگر میں باپ ہوں تو میری عزت کہاں ہے ؟اور اگر آقا ہوں تو میرا خوف کہاں ہے؟پر تم کہتے ہو ہم نے کس بات میں تیرے نام کی تحقیر کی؟
7تم میرے مزبح پر با پاک روٹی گزرا نتے اور کہتے ہو کہ ہم نے کس بات میں تیری توہین کی؟ اسی میں جو کہتے ہو خداوند کی میز حقیر ہے۔
8جب تم اندھے کی قربانی کرتے ہو تو کوئی برائی نہیں!اور جب لنگڑے اور بیمار کوگزرانتے ہو تو کچھ نقصان نہیں ! اب یہی اپنے حاکم کی نذر کر۔ کیا وہ تجھ سے خوش ہو گا اور اس کا منظور نظر ہو گا؟ رب الافواج فرماتا ہے۔
9اب ذرا خدا کو مناو تا کہ وہ ہم پر رحم فرماے۔ تمہارے ہی ہاتھوں نے یہ گزرانا ہے ۔کیا تم اس کے منظور نظر ہو گے ؟ رب الافواج فرماتا ہے۔
10کاشکہ تم میں کوئی ایسا ہوتا جو دروازے بند کرتا اور تم میرے مذبح پر عبث آگ نہ جلاتے!رب الافواج فرماتا ہے میں تم سے خوش نہیں ہوں اور تمہارے ہاتھ کا ہدیہ ہرگز قبول نہ کرو گا۔
11کیونکہ اافتاب کے طلوع سے غروب تے قوموں میں میرے نام کی تمجید ہو گی اور ہر جگہ میرے نام پر بخور جلائیں گے اور پاک ہدے گزرائیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہو گی رب الافواج فرماتا ہے ۔
12لیکن تم اس بات میں اس کی توعین کرتے ہو کہ تم کہتے ہو خداوند کی میز پر کیا ہے ! اس پر کے ہدے بے حقیقت ہیں۔
13اور تم نے کہا یہ کیسی زحمت ہے ! اور اس پر ناک چڑھائی رب الافواج فرماتا ہے۔ پھر تم لوٹ کا مال اور لنگڑے اور بیمار ذبحیے لاے اور اسی طرح کے ہدے گزرانے ۔ کیا میں ان کو تمہارے ہاتھ سے قبول کروں ؟ خداوند فرماتا ہے۔
14لعنت اس دغاباز پر جس کے گلہ میں نر ہے پر خداوند کے لے عیب دار جانور کو نذر مان کر گزرانتا ہے کیونکہ میں شاہ عظیم ہوں اور قوموں میں میرا نام مہیب ہے رب الافواج فرماتا ہے۔