Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
21 verses
1دیکھ خُداوند کا دن آتا ہے جب تیرا مال لوٹ کر تیرے اندر بانٹا جاے گا۔
2کیونکہ میں سب قوموں کو فراہم کرو گا کہ یروشیلم سے جنگ کریں اور شہر لے لیا جاے گا اور گھر لُوٹے جائیں گے اور عورتیں بے حُرمت کی جائیں گی اور آدھا شہر اسیری میں جاے گا لیکن باقی لوگ شہر میں ہی رہیں گے۔
3تب خُداوند خروج کرے گا اور اُن وقموں سے لڑے گا جیسے جنگ دن کے لڑاکرتا تھا۔
4اور اُس روز وہ کوہ زیتوں پر یروشیلم کے مشرق میں واقع ہے کھڑا ہو گا اور کوہ زیتون بیچ سے پھٹ جاے گا اور اُس کے مشرق سے مغرب تک ایک بڑی وادی ہو جاے گی کیونکہ آدھا پہاڑ شمال کو سر کر جاے گا اور آدھا جنوب کو ۔
5اور تُم میرے پہاڑوں کی وادی سے ہو کر بھاگو گے کیونکہ پہاڑوں کی وادی آضل تک ہو گی۔ جس طرح تم شاہ یہُوداہ عُزیاہ کے ایام میں زلزلہ سے بھاگے تھے اُسی طرح بھاگو گے کیونکہ خُداوند میرا خُدا آے گا اور سب قُدسی تیرے ساتھ ۔
6اور اُس روز روشنی نہ ہو گی اور اجرام فلک چُھپ جائیں گے۔
7پر ایک دن ایسا آے گا جو خُداوند کو ہی معلوم ہے ۔ وہ نہ دن ہو گا اور نہ رات لیکن شام کے وقت روشنی ہو گی۔
8اور اُس روز یروشیلم سے آب حیات جاری ہوگا جس کا آدھا بحر مشرق کی طرف بہے گا اور آدھا بحر مغرب کی طرف۔ گرمی سردی میں جاری رہے گا۔
9اور خُداوند ساری دُنیا کا بادشاہ ہو گا۔ اُس روز ایک ہی خُداوند ہو گا اور اُس کا نام واحد ہو گا۔
10اور یروشیلم کے جُنوب میں تمام مُلک جبع سے رمون تک میدان کی مانند ہو جاے گا پر یروشیلم بُلند ہو گا اور بنیمین کے پھاٹک سے پہلے پھاٹک کے مقام یعنی کونے کے پھاٹک تک اور حنب ایل کے بُرج سے بادشاہ کے انگوری حوضوں تک اپنے مقام پر آباد ہو گا۔
11اور لوگ اس میں سکونت کریں گے اور پھر لعنت مُطلق نہ ہو گی بلکہ یروشیلم امن و امان سے آباد رہے گا۔
12اور خُداوند یروشیلم سے جنگ کرنے والی سب قوموں پر یہ عزاب نازل کرے گا کہ کھڑے کھڑے اُن کا گوشت سوکھ جاے گا اور اُن کی آنکھیں چشم جانوں میں گل جائیں گی اور اُن کی زُبان اُن کے مُنہ میں سڑ جاے گی۔
13اور اُس روز خُداوند کی طرف سے اُن کے درمیان بڑی ہل چل ہوگی اور ایک دُوسرے کا ہاتھ پکڑیں گے اور ایک دُوسرے کے خلاف ہاتھ اُٹھاے گا۔
14اور یہُوداہ بھی یروشیلم کے پاس لڑے گا اور اردگرد کی سب قوموں کا مال یعنی سونا چاندی اور لباس بڑی کثرت سے فراہم کیا جاے گا۔
15اور گھوڑوں خچروں اُونٹوں گدھوں اور سب حیوانوں پر بھی جو اُن لشکر گاہوں میں ہوں گے وہی عزاب نازل ہوگا۔
16اور یروشیلم سے لڑنے والی قوموں میں سے جو بچ رہیں گی سال بسال بادشاہ ربُ لافواج کو سجدہ کرنے اور عید خیام منانے کو آئیں گے۔
17اور دُنیا کے اُن تمام قبائل پر جو بادشاہ ربُ الافواج کے حُضور سجدہ کرنے کو یروشیلم میں نہ آئیں گے منیہ نہ برسے گا۔
18اور اگر قبائل مصر جن پر بارش نہیں ہوتی نہ آئیں تو اُن پر وُہی عزاب نازل ہو گا جس کوخُداوند اُن غیر قوموں پر نازل کرے گا جو عید خیام منانے کو نہ آئیں گی۔
19اہل مصر اور اُن سب قوموں کی جو عید خیام منانے کو نہ جائیں یہی سزا ہو گی۔
20اُس روز گھوڑوں کو گھنٹیوں پر مرقوم ہوگا خُداوند کے لے مُقدس اور خُداوند کے گھر کی دیگیں مزبح کے پیالوں کی مانند مُقدس ہوں گی۔
21بلکہ یروشیلم اور یہُوداہ میں کی سب دیگیں ربُ الافواج کے لے مُقدس ہوں گی اور سب ذبیحے گزراننے والے آئیں گے اور اُن کو لے کر اُن میں پکائیں گے اور اُس روز پھر کوئی کنعانی ربُ ا لافواج کے گھر نہ ہو گا۔ +