Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1اے بنت افواج اب فوجوں میں جمع ہو۔ ہمارا مُُحاصرہ کیا جاتا ہے۔ وہ اسرائیل کے حاکم کے گال پر چھڑی سے مارتے ہیں۔
2لیکن اے بیت لحم افراتاہ اگرچہ تو یہُوداہ کے ہزاروں میں شامل ہونے کے لئے چُھوٹا ہے تو بھی تجھ میں سے ایک شخص نکلے گا اور میرے حُضور اسرائیل کا حاکم ہوگا ار اس کا مصدر زمانہ سابق ہاں قدیم الایّام سے ہے۔
3اس لئے وہ ان کو چھوڑے دے گا جب تک کہ زچہ در زرہ سے فارغ نہ ہو ۔ تب اُس کے باقی بھائی بنی اسرائیل میں آ ملیں گے۔
4اور وہ کھڑا ہو گا اور خُداوند کی قدرت سے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی بُزرگی سے گلّہ بانہ کرے گا اور وہ قائم رہیں گے کیونکہ وہ اس وقت انتہای زمین تک بُزرگ ہو گا ۔
5اور وہی ہماری سلامتی ہو گا۔ جب اسور ہمارے مُلک میں آئے گا اور ہمارے قصروں میں قدم رکھّے گا تو ہم اس کے خلاف سات شرواہے اور آٹھ سر گروہ برپا کریں گے۔
6اور وہ اسور کے مُلک کو اور نمرُود کی سرزمین کے مدخلوں کو تلوار سے ویران کریں گے اور جب اسُور ہمارے مُلک میں آکر ہماری حُدود کو پایمال کرے گا تو ہم کو رہائی بخشے گا۔
7اور یعقوب کا بقیہ بُہت سی اُمتوں کے لئے ایسا ہو گا جیسے خُداوند کی طرف سے اوس اور گھاس پر بارش جو نہ انسان کا انتظار کرتی ہے اور نہ بنی آدم کے لئے ٹھہرتی ہے۔
8اور یعقوب کا بقیہ بُہت سی قوموں اور اُمتوں میں ایسا ہو گا جیسے شیر ببر جنگل کے جانوروں میں اور جوان شیر بھیڑوں کے گّلہ میں ۔ جب وُہ اُن کے درمیان سے گُزرتا ہے تو پایمال کرتا اور پھاڑتا ہے اور کوئی چُھڑا نہیں سکتا۔
9تیرا ہاتھ تیرے دُشمنوں پر اُٹھے اور تیرے سب مُخالف نیست ہو جائیں۔
10اور خُداوند فرماتا ہے اُس روز میں تیرے گھوڑوں کو جو تیرے درمیان ہیں کاٹ ڈالوں گا اور تیرے رتھوں کو نیست کُروں گا۔
11اور تیرے مُلک کے شہروں کو برباد اور تیرے سب قلعوں کو مسمار کُروں گا۔
12اور میں تُجھ سے جادُوں گری دُور کروں گا اور تُجھ میں فالگیر نہ رہیں گے۔
13اور تیری کُھودی ہوئی مُورتیں اور تیرے ستون تیرے درمیان سے نیست کُردوں گا اور تو پھر اپنی دستکاری کی عبادت نہ کرے گا۔
14اور میں تیری یسیرتوں کو تیرے درمیان سے اُکھاڑ ڈالوں گا اور تیرے شہروں کو تباہ کُروں گا۔
15اور اُن قوموں پر جو شنوانہ ہوئیں اپنا قہرو غضب نازل کُروں گا۔