Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1پراگندہ کرنے والا تجھ پر چڑھ آیا ہے۔قلعہ کو محفوظ رکھ۔ راہ کی نگہبانی کر۔ کمر بستہ ہو اور خُوب مضبوط رہ۔
2کیونکہ خُداوند یعقوب کی رونق کو اسرائیل کی رونق کی مانند پھر بحال کرے گا اگرچہ غارت گروں نے ان کو غارت کیا ہے اور ان کی تاک کی شاخیں توڑ ڈالی ہیں۔
3اس کے بہادروں کی سپریں سُرخ ہیں ۔اس کی تیاری کے وقت رتھ فولاد سے جھلکتے ہیں اور دیودار کے نیزے بشدت ہلتے ہیں۔
4رتھ سڑکوں پر تُندی سے دوڑتےاور میدان میں بے تحاشا جاتے ہیں۔ وہ مشعلوں کی مانند چمکتے اور بجلی کی طرح کوندتے ہیں۔
5وہ اپنے سردار کو بلاتا ہے۔ وہ ٹکریں کھاتے آتے ہیں۔ وہ جلدی جلدی فصیل پر ڑھتے ہیں اور اڑتلا تیار کیا جاتا ہے۔
6نہروں کے پھاٹک کھل جاتے ہیں۔اور قصر گراز ہو جاتا ہے۔
7ہُصب بے پردہ ہوئی اور اسیری میں لی گی۔اس کی لونڈیاں قُمریوں کی مانند کراہتی ہوئی ماتم کرتی اور پھاتی پیٹتی ہیں۔
8نینوہ تو قدیم سے حوض کی مانند ہے تو بھی وہ بھاگے چلے جاتے ہیں۔ وہ پکارتے ہیں کہ ٹھہرو ٹھہڑو! پر کوئی مڑ کر نہیں دیکھتا۔
9چاندی لُوٹو! سونا لُوٹو! کیونکہ مال کی کچھ انہتا نہیں۔ سب نفیس چیزیں کثرت سے ہیں۔
10وہ خالی سُنسان اور ویران ہے۔ ان کے دل پگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شدت سے درد ہے اور ان سب کے چہرے زرد ہو گے۔
11شیروں کی مانند اور جو ان ببروں کی کھانے کی جگہ کہاں ہےجس میں شیر ببر اور شیرنی اور ان کے بچے بے خُوف پھرتے تھے۔
12شیر ببر اپنے بچوں کی خوراک کے لے پھاڑتا تھا اور اپنی شیرینوں کے لے گلا گھونٹتا تھا اور اپنی ماندوں کو شکار سے اور غاروں کو پھاڑے ہووں سے بھرتا تھا۔
13ربُ الا فواج فرماتا ہے دیکھ میں تیرا مُخالف ہوںاور اس کے رتھوں کو جلا کے دُھواں بنا دوں گا اور تلوار تیرے جوان ببروں کو کھا جائے گی اور میں تیرا شکار زمین پر سے مٹا ڈالوں گا اور تیرے ایلچیوں کی آواز پھر سُنائی نہ دے گی۔