Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
19 verses
1خُونریز شہر پر افسوس ! وہ جھوٹ اور لُوٹ سے بالکل بھرا ہے وہ لوٹ مار سے باز نہیں آتا۔
2سُنو! اچانک لی آواز اور پہیوں کی کھڑکھڑاہٹ اور گھوڑوں کا کودنا اور رتھوں کے ہچکولے۔
3دیکھو ! سواروں کا حملہ اور تلواروں کی چمک اور بھالوں کی جھلک اور متقولوں کے ڈھیر اور لاشوں کے تُودے۔لاشوں کی انتہا نہیں۔لاشوں سے ٹھوکر کھاتے ہیں۔
4یہ اس خُوب صورت جادوگرنی فاحشہ کی بدکاری کی کثرت کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ قوموں کو اپنی بدکاری سےاور گھرانوں کو اپنی جادوگری سے بیچتی ہے۔
5ربُ الافواج فرماتا ہے دیکھ میں تیرا مُخالف ہوں اور تیرے سامنے سے تیرا دامن اٹھادوں گا اور قوموں کو تیری برہنگی اور مملکتوں کو تیرا ستر دکھلاوں گا۔ہ
6اور نجاست تجھ پر ڈالوں گا اور تُجھے رُسوا کُروں گا ہاں تُجھے انگشت نُما کر دُوں گا۔
7اور جو کوئی تجھ پر نگاہ کرے گا تُجھ سے بھاگے گا اور کہے گا کہ نینوہ ویران ہُوا۔ اس پر کون ترس کھاے گا؟ میں تیرے لے تسلی دینے والے کہاں سے لاؤں؟۔
8کیا تو آمون سے بہتر ہے جو نہروں کے درمیان بسا تھا اور پانی اس کی چاروں طرف تھا جس کی شہر پناہ دریا نیل تھا اور جس کی فصیل پانی تھا؟۔
9کُوش اور مصر اس کی بے انتہا توانائی تھے۔ فوط اور لُوبیم اس کے حماتیی تھے۔
10تو بھی جلا وطن اور اسیر ہُوا۔ اس کے بے سب کُوچوں میں پٹک دے گئے اور اُن کے شُرفا پر قُرعہ ڈالا گیا اور اس کے سب بُزرگ زنجیروں سے جکڑے گے۔
11تو بھی مست ہو کر اپنے آپ کو چھپائے گا اور دشمن کے سامنے سے پناہ ڈھونڈے گا۔
12تیرے سب قلعے انجیر کے درخت کی مانند ہیں جس پر پہلے پکے پھل لگے ہوں جس کو اگر کوئی ہلاے تو وہ کھانے والے کے مُنہ میں گھر پڑیں۔
13دیکھ تیرے اندر تیرے مرد عورتیں بن گے۔ تیری مملکت کے پھاٹک تیرے دشمنوں کے سامنے کُھلے ہیں۔ آگ تیرے اڑبنگوں کو کھا گئی ۔
14تو اپنے مُحاصرہ کے وقت کے لے پانی بھر لے اور اپنے قلعوں کو مضبوط کر۔ گڑھے میں اتر کر مٹی تیار کر اوع اینٹ کا سانچہ ہاتھ میں لے۔
15وہاں آگ تُجھے کھا جائے گی۔ تلوار تُجھے کاٹ ڈالے گی۔ وہ ٹڈی کی طرح تُجھے چٹ کر جاے گی اگرچہ تو اپنے آپ کو چٹ کر جانے والی ٹڈیوں کی مانند فراوان کرے اور فوج ملخ کی مانند بے شُمار ہو جائے۔
16تو نے اپنے سودا گروں کو آسمان کے ستاروں سے زیادہ فراوان کیا۔ چٹ کر جانے والی ٹڈی خراب کر کے اُڑ جاتی ہے۔
17تیرے امراملخ اور تیرے سردار ٹڈیوں کا ہجوم ہیں جو سردی کے وقت جھاڑیوں میں رہتی ہیں اور آفتاب نکلتا ہے تو اُڑ جاتی ہیں اور ان کا مکان کوئی نہیں جانتا۔
18اے شاہ اسور تیرے چرواہے سو گئے۔ سردار لیٹ گئے۔ تیری رعایا پہاڑوں پر پراگندہ ہوگئی ار اس کو فراہم کرنے والا کوئی نہیں۔
19تیری شکستگی لاعلاج ہے۔ تیرا زخم کاری ہے۔ تیرا خال سُن کر سب تالی بجائیں گے کیونکہ کون ہے جس پر ہمشیہ تیری شرارت کا بار نہ تھا؟+