Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
39 verses
1اور وہ جنہوں نے مہر لگائی یہ ہیں نحمیاہ بن حکلیاہ حاکم اور صدقیاہ ۔
2سرایاہ عزریاہ یرمیاہ ۔
3فشحُور امریاہ ملکیاہ۔
4حطوش سبنیاہ مُلوک۔
5حارِم مریموت عبدیاہ۔
6دانی ایل جنتون بارُوک ۔
7مُسلام ابیاہ میامین ۔
8معز یاہ بلجی سمعیا ہ یہ کاہن تھے۔
9اور لاوی یہ تھے۔ یشوع بن ازنیاہ نبوی بنی حنداد میں سے قدمی ایل۔
10اور اُنکے بھائی سبنیاہ ہودیاہ قلیطاہ قلایاہ حنان۔
11میکارحوب حسابیاہ۔
12زکو ر سربیاہ سبنیاہ۔
13ہودیاہ بانی بنینو۔
14لوگوں کے رئیس یہ تھے ۔ پر عوس نچتموآب عیلام زتو بانی ۔
15بنی عزجاد ببی ۔
16اُدونیاہ بگوی عدین۔
17اِطیر حزقیاہ عزور۔
18ہودیاہ حاشوم بضی ۔
19خاریف عنتوت نو بی ۔
20مگفیعاس مسلام حزیر۔
21مشیز بیل صدوق یدقع۔
22فلطیاہ حنان عنایاہ ۔
23ہوسیع حننیاہ حسوب ۔
24ہلوحیس فلحاسوبیق ۔
25رحوم حسبناہ معسیاہ ۔
26اخیاہ حنان عنان ۔
27ملوک حارِم بعناہ ۔
28اور باقی لوگ اور کاہن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور نتنیم اور سب جو خدا کی شریعت کی خاطر اور ملکوں کی قوموں سے الگ ہو گئے تھے اور اُنکی بیویاں اور اُنکے بیٹے اور بیٹیاں غرض جن میں سمجھ اور عقل تھی۔
29وہ سب کے سب اپنے بھائی اِمیروں کے ساتھ ملکر لعنت و قسم میں شامل ہوئے تاکہ خدا کی شریعت پر جو بندہ خدا موسیٰ کی معرفت ملی چلیں اور یہوداہ ہمارے خداوند کے سب حکموں اور فرمانوں اور آئین کو مانیں اور عمل کریں ۔
30اور ہم اپنی بیٹیاں ملک کے باشندوں کو نہ دیں اور نہ اپنے بیٹوں کے لئے اُنکی بیٹیاں لیں۔
31اور اگر ملک کے لوگ سبت کے دِن کچھ مال یا کھانے کی چیز بیچنے کو لائیں تو ہم سبت کو یا کسی مقدس دن کو اُن سے مول نہ لیں اور ساتواں سال اور ہر قرض کا مطالبہ چھوڑدیں۔
32اور ہم نے اپنے لئے قانون ٹھہرائے کہ اپنے خدا کے گھر کی خدمت کے لئے سال بہ سال مثقال کا تیسراحصہ دیا کریں۔
33یعنی سبتوں اور نئے چاندوں کی نذر کی روٹی اور دائمی نذر کی قربانی اور دائمی سو ختنی قربانی کے لئے اور مُقرر عیدوں اور مقدس چیزوں اور خطا کی قربانیوں کے لئے کہ اِسرائیل کے واسطے کفارہ ہو اور اپنے خدا کے گھر کے سب کاموں کے لئے۔
34اور ہم نے یعنی کاہنوں اور لاویوں اور لوگوں نے لکڑی کے ہدئے کی بابت قرعے ڈالے تاکہ اُسے اپنے خدا کے گھر میں باپ دادا کے گھرانوں کے مطابق مُقررہ وقتوں پر سال بہ سال خداوند اپنے خدا کے مذبح پر جلانے کو لایا کریں جیسا شریعت میں لکھا ہے۔
35اور سال بہ سال اپنی اپنی زمین کے پہلے پھل اور سب درختوں کے سب میووں میں سے پہلے پھل خداوند کے گھر میں لائیں ۔
36اور جیسا شریعت میں لکھا ہے اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو اور اپنی مواشی یعنی گائے بیل اور بھیڑ بکری کے پہلوٹھے بچوں کو اپنے خدا کے گھر میں کاہن کے پاس جو ہمارے خدا کے گھر میں خدمت کرتے ہیں لائیں ۔
37اور اپنے گوندھے ہوئے آٹے اور اپنی اُٹھائی ہوئی قربانیوں اور سب درختوں کے میووں اور مے اور تیل میں سے پہلے پھل کو اپنے خدا کے گھر کی کوٹھریوں میں کاہنوں کے پاس اور اپنے کھیت کی دہ یکی لاویوں کے پاس لایا کریں کیونکہ لاوی سب شہروں میں جہاں ہم کاشتکاری کرتے ہیں دسواں حصہ لیتے ہیں۔
38اور جب لاوی دہ یکی لیں تو کوئی کاہن جو ہارون کی اولا د سے ہو لاویوں کے ساتھ ہو اور لاوی دہ یکیوں کا دسواں حصہ ہمارے خدا کے بیت المال کی کوٹھریوں میں لائیں ۔
39کیونکہ بنی اِسرائیل اور بنی لاوی اناج اور مے اور تیل کی اُٹھائی ہوئی قربانیاں اُن کوٹھریوں میں لایا کرینگے جہاں مقدس کے ظروف اور خدمت گُذار کاہن اور دربان اور گانے والے ہیں اور ہم اپنے خدا کے گھر کو نہیں چھوڑ ینگے ۔