Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
36 verses
1اور لوگوں کے سردار یروشیلم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہر مُقدس یروشیلم میں بسنے کے لئے لائیں اور نو باقی شہروں میں رہیں۔
2اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جنہوں نے خوشی سے اپنے آپ کو یروشیلم میں بسنے کے لئے پیش کیا دُعا دی۔
3اس صوبہ کے سردار جو یروشیلم میں آبسے یہ ہیں (پر یہوداہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی ملکیت میں رہتا تھایعنی اہل اِسرائیل اور کاہن اور لاوی اور نتنیم اور سُلیمان کے ملازموں کی اَولاد)۔
4اور یروشیلم میں کچھ بنی یہوداہ میں سے عتایاہ بن عزیاہ بن زکریاہ بن امریاہ بن سفطیاہ بن مہلل ایل بنی فارص میں سے ۔
5اور معسیا ہ بن باروک بن کل حوزہ بن حزایاہ بن عدایاہ بن یویریب بن زکریاہ بن شلونی۔
6سب بنی فارص جو یروشیلم میں بسے چار سو اڑسٹھ سُورماتھے۔
7اور یہ بنی بنیمین ہیں سلوبن مُسلام بن یوئیدبن فدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ ۔
8پھر جبی سلی اور نو سو اٹھائیس آدمی۔
9اور یوایل بن زکری اُنکا ناظم تھا اور یہوادہ بن ہسنوہ شہر کے حاکم کا نائب تھا۔
10کاہنوں میں سے یدعیاہ بن یویریب اور یاکین ۔
11شرایاہ بن خلقیاہ بن مُسلام بن صدوق بن مرایوت بن اخیطوب خدا کے گھرکا ناظم ۔
12اور اُنکے بھائی جو ہیکل میں کام کرتے تھے آٹھ سو بائیس اور عدایاہ بن یروحام بن فللیاہ بن امضی بن زکریاہ بن فشحور بن ملکیاہ۔
13اور اُسکے بھائی آبائی خاندانوں کے رئیس دو سو بیالیس اور امشی بن عزرایل بن اخسی بن مسیلموت بن اِمیر۔
14اور اُنکے بھائی زبردست سُورما ایک سو اٹھائیس اور اُنکا سردار زبدی ایل بن ہجدولیم تھا۔
15اور لاویوں میں سے سمعیاہ بن حسوب بن عزرِیقام بن حسبیاہ بن نبی ۔
16اور سبتی اور یوزباد لاویوں کے رئیسوں میں سے خدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقر ر تھے۔
17اور متنیاہ بن میکا بن زبدی بن آسف سردار تھا جو دُعا کے وقت شُکرگذاری شُروع کرنے میں پیشوا تھا اور بقبوقیاہ اُسکے بھائیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا اور عبدابن سموع بن جلال بن یدوتون۔
18مقدس شہر میں کُل دو سو چوراسی لاوی تھے۔
19اور دربان عقوب اور طلمون اور اُنکے بھائی جو پھاٹکوں کی نگہبانی کرتے تھے ایک سو بہتر تھے۔
20اور اِسرائیلیوں اور کاہنوں اور لاویوں کے باقی لوگ یہوادہ کے سب شہروں میں اپنی اپنی ملکیت میں رہتے تھے۔
21پر نتنیم عوفل میں بسے ہوئے تھے اور ضیحا اور جسفا نتنیم پر مُقرر تھے۔
22اور عزی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکاہ جو آسف کی اَولاد یعنی گانے والوں میں سے تھا یروشیلم میں اُن لاویوں کا ناظم تھا جو خدا کے گھر کے کام پر مُقرر تھے۔
23کیونکہ اُنکی بابت بادشاہ کی طرف سے حکم ہو چکا تھا اور گانے والوں کے لئے ہر روز کی ضرورت کے مطابق مُقررہ رسد تھی ۔
24اور فتحیاہ بن مشیزبیل جوزارح بن یہوداہ کی اَولاد میں سے تھا رعیت کے سب مُعاملات کے لئے بادشاہ کے حضور رہتا تھا۔
25رہے گاؤں اور اُنکے کھیت سو بنی یہوداہ میں سے کچھ لوگ قریت اربع اور اُسکے قصبوں میں اور دِیبون اور اُسکے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُسکے گاؤں میں رہتے تھے۔
26اور یشوع اور مولادہ اور بیت فلط میں۔
27اور حصرسوعال اور بیر سبع اور اُسکے قصبوں میں۔
28اور صقلاج اور مقوناہ اور اُسکے قصبوں میں۔
29اور عین رِمون اور صارعاہ اور یارموت میں۔
30زانواح عدلام اور اُنکے گاؤں میں ۔لکیس اور اُسکے کھیتوں میں عزیقہ اور اُسکے قصبوں میں یوں وہ ببرسبع سے ہنوم کی وادی تک ڈیروں میں رہتے تھے۔
31اوربنی بنیمین بھی جبع سے لیکر آگے مکماس اور عنیاہ اور بیت ایل اور اُسکے قصبوں میں۔
32اور عنتوت اور نوب اور عننیاہ ۔
33اور حاصور اور رامہ اور جتیم ۔
34اور حادید اور ضبوعیم اور نبلاط۔
35اور نود اور اونو یعنی کاریگروں کی وادی میں رہتے تھے۔
36اور لاویوں میں سے بعض فریق جو یہوداہ میں تھے وہ بنیمین سے مل گئے۔