Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
47 verses
1وہ کاہن اور لاوی جو زربابل بن سالتی ایل اور یشوع کے ساتھ گئے سو یہ ہیں ۔ سرایاہ۔یرمیاہ عزرا۔
2امریاہ ملوک حطوش۔
3سکنیاہ رحوم مریموت ۔
4عدو جنتو ابیاہ۔
5میامین معدیاہ بلجہ ۔
6سمعیاہ اور یویریب یدعیاہ ۔
7سلو عموق خلقیاہ یدعیاہ۔ یہ یشوع کے دِنوں میں کاہنوں اور اُنکے بھائیوں کے سردار تھے۔
8اور یہ لاوی تھے۔ یشوع بنوی قدمی ایل سیربیاہ یہوداہ اور متنیاہ جو اپنے بھائیوں سمیت شُکرگذاری پر مقرر تھا۔
9اور اُنکے بھائی بقبوقیاہ اور عنو اُنکے سامنے اپنے اپنے پہرے پر مقرر تھے۔
10اور یشوع سے یویقیم پیدا ہوا اور یویقیم سے اِلیاسب پیدا ہوا اور اِلیاسب سے یدوع پیدا ہوا۔
11اور یویدع سے یونتن پیدا ہوا اور یونتن سے یدوع پیدا ہوا ۔
12اور یویقیم کے دنوں میں یہ کاہن آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ سرایاہ سے مرایاہ یرمیاہ سے حننیاہ ۔
13عزرا سے مسلام ۔ امریاہ سے یہوحنان ۔
14ملکو سے یونتن سبنیاہ سے یوسف۔
15حارِم سے عدنا۔ مرایوت سے حلفی ۔
16عدد سے زکریاہ جنتون سے مُسلام ۔
17ابیاہ سے زکری بنیمین سے موعدیاہ سے فلطی ۔
18بلجہ سے سموع ۔سمعیاہ سے یہونتن ۔
19یویریب سے متنی یدعیاہ سے عزی ۔
20سلی سے قلی ۔عموق سے عبر ۔
21خلقیاہ سے حسبیاہ ۔ یدعیاہ سے نتنی ایل ۔
22اِلیاسب اور یویدع اور یوحنان اور یدوع کے دِنوں میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار لکھے جاتے تھے اور کاہنوں کے دارا فارسی کی سلطنت میں۔
23بنی لاوی کے آبائی خاندانوں کے سردار یوحنا ن بن اِلیا سب کے دِنوں تک تواریخ کی کتاب میں لکھے جاتے تھے۔
24اور لاویوں کے رئیس حسبیاہ سیر بیاہ اور یشوع بن قدمی ایل اپنے بھائیوں سمیت آمنے سامنے باری باری سے مرد خداداؤد کے حکم کے مطابق حمد اور شکر گذاری کے لئے مُقرر تھے۔
25متیناہ اور بقوقیاہ اور عبدیاہ اور مُسلام اور طمون اور عقوب دربان تھے جو پھاٹکوں کے مخزنوں کے پاس پہرا دیتے تھے۔
26یہ یویقیم بن یشوع بن یو صدق کے دِنوں میں اور نحمیاہ حاکم اور عزرا کاہن اور فقیہ کے دِنوں میں تھے۔
27اور یروشیلم کی پناہ کی تقدیس کے وقت اُنہوں نے لاویوں کو انکی سب جگہوں سے ڈھونڈ نکالا کہ ان کو یروشیلم میں لائیں تاکہ وہ خوشی خوشی جھانجھ اور ستارا اور بربط کے ساتھ شکرگذاری کرکے اور گاکر تقدیس کریں۔
28سو گانے والوں کی نسل کے لوگ یروشیلم کی گردنواح کے میدان سے اور نطوفاتیوں کے دیہات سے ۔
29اور بیت الجلجال سے بھی اور جبع اور عزماوت کے کھیتوں سے اِکٹھے ہوئے کیونکہ گانے والوں نے یروشیلم کے گرداگردا اپنے لئے دیہات بنا لئے تھے۔
30اور کاہنوں اور لاویوں نے اپنے آپکو پاک کیا اور انہوں نے لوگوں کو پھاٹکوں کو اور شہر پناہ کو پاک کیا۔
31تب میں یہوداہ کے اِمیروں کو دیوار پر لایا اور میں نے دو بڑے غول مُقرر کئے جو حمد کرتے ہوئے جلوس میں نکلے ۔ ایک اُن میں سے دہنے ہاتھ کی طرف دیوار کے اُوپر اُوپر سے کوڑے کے پھاٹک کی طرف گیا۔
32اور یہ اُنکے پیچھے پیچھے گئے یعنی ہوسعیاہ اور یہوداہ کے آدھے سردار۔
33عزریاہ اور مسلام ۔
34یہوداہ اور بنیمین اور سمعیاہ اور یرمیاہ ۔
35اور کچھ کاہن زادے نرسنگے لئے ہوئے یعنی زکریاہ بن یونتن بن سمعیاہ بن متنیاہ بن میکایاہ بن زکور بن آسف ۔
36اور اسکے بھائی سمعیاہ اوررعزرایل ۔مللی۔ جللی ماعی ۔منتنی ایل اور یہوداہ اور حنانی مرد خداداؤد کے باجوں کو لئے ہوئے جاتے تھے اور عزرافقیہ اُنکے آگے آگے تھا۔
37اور وہ چشمہ پھاٹک سے ہوکر سیدھے آگے گئے اور داؤد کے شہر کی سڑھیوں پر چڑھکر شہر پناہ کی اُونچائی پر پہنچے اور داؤد کے محل کے اوپر ہو کر پانی پھاٹک تک مشرق کی طرف گئے ۔
38اور شکر گذاری کرنے والوں کا دوسرا غول اور اُنکے پیچھے پیچھے میں اور آدھے لوگ اُن سے ملنے کو دیوار پر تنوروں کے برج کے اُوپر چوڑی دیوار تک ۔
39اور افرایمی پھاٹک کے اُوپر پرانے پھاٹک اور مچھلی پھاٹک اور حنن ایل کے برج اور میاہ کے برج پر سے ہوتے بھیڑ پھاٹک تک گئے اور پہرے والوں کے پھاٹک پر کھڑے ہوگئے۔
40سو شکر گذاری کرنے والوں کے دونوں غول اور میں اور میرے ساتھ آدھے حاکم خدا کے گھر میں کھڑے ہوگئے۔
41اور کاہن اِلیا قیم معسیاہ منیمین میکا یاہ الیوعینی زکریاہ حننیاہ نرسنگے لئے ہوئے تھے۔
42اور معسیاہ اور سمعیاہ اور الیغررا اور عزی اور یہوحنان اور ملکیاہ اور عیلام اور عزراپنے سردار گانے والے اِزخیاہ کے ساتھ بلند آواز سے گاتے تھے۔
43اور اس دن انہوں نے بہت سی قربانیاں چڑھائیں اور خوشی کی کیونکہ خدا نے ایسی خوشی انکو بخشی کہ وہ نہایت شادمان ہوئے اور عورتوں اور بچوں نے بھی خوشی منائی سو یروشیلم کی خوشی کی آوازدُور تک سُنائی دیتی تھی ۔
44اُسی دِن لوگ خزانہ کی اور اُٹھائی ہوئی قربانیوں اور پہلے پھلوں اور دویکیوں کی کوٹھریوں پر مقرر ہوئے تا کہ اُن میں شہر شہر کے کھیتوں کے مطابق جو حصے کاہنوں اور لاویوں کے لئے شرع کے مطابق مقرر ہوئے اُنکو جمع کریں کیونکہ بنی یہوداہ کاہنوں اور لاویوں کے سبب سے جو حاضر رہتے تھے خوش تھے۔
45سو وہ اپنے خدا کے انتظام اور طہارت کے انتظام کی نگرانی کرتے رہے اور گانے والوں اور دربانوں نے بھی داؤد اور اسکے بیٹے سلیمان کے حاکم کے مطابق ایسا ہی کیا۔
46کیونکہ قدیم زمانہ سے داؤد اور آسف کے دِنوں میں ایک سردار مغنی ہوتا تھا اور خدا کی حمد اور شکر کے گیت گائے جاتے تھے۔
47اور تمام اِسرائیل زربابل کے اور نحمیاہ کے دنوں میں ہر روز کی ضرورت کے مطابق گانے والوں اور دربانوں کے حصے دیتے تھے ۔یوں وہ لاویوں کے لئے چیزیں مخصوص کرتے تھے۔