Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1باب نمبر 18اور خداوند نے موسیٰ سے کہا مقدس کا گناہ تجھ پر اور تیرے بیٹوں پر اور تیرے آبائی خاندان پر ہوگا
2اور تو لاوی کے قبیلہ یعنی اپنے باپ دادا کے قبیلہ کے لوگوں کو جوتیرے بھائی ہیں اپنے ساتھ لے آیا کر تاکہ وہ تیر ے ساتھ رہ کر تیری خدمت کریں اور شہادت کے خیمہ کے آگے تو اور تیرے بیٹے ہی آیا کریں
3وہ تیری خدمت اور مذبح کی محافظت کریں فقط وہ مقدس اور کے ظروف اور مذبح کے نزیک نہ جایا کریں تا نہ ہو کہ وہ بھی اور تم بھی ہلاک ہو جاؤ
4سو وہ تیرے ساتھ ہو کر خیمہ اور خٰیمہ کی سب چیزوں کی محافظت کریں اور کوئی غیر شخص تمہارے نزدیک نہ آنے پائے
5اور تم مقدس اور مذبح کی حفاظت کرو تاکہ آگے کو بنی اسرائیل پر قہر نازل نہ ہو
6اور دیکھو میں نے بنی لاوی کو جو تمہارے بھا ئی ہیں بنی اسرائیل سے الگ کر کے تمہاری خاطر بخشش کے طور پر تم کو سپرد کیا تاکہ وہ خیمہ اجتماع کی خدمت کریں
7پر مذبح کی اور اور پردہ کے اندر کی خدمت تیرے اور تیرے بیٹوں کے ذمہ ہے سو اس کے لیے تم اپنی کہانت کی حفاظت کرنا کہانت کی خدمت کا شرف میں تم کو بخشتا ہوں اور جو غیر شخص نزدیک آئے وہ جان سے مارا جائے۔
8پھر خداوند نے ہارون سے کہا کہ دیکھ میں نے بنی اسرائیل کی سب پاک چیزوں میں سے اٹھانے کی قربانیاں تجھے دے دی ہیں میں نے انکو تیرے ممسوح ہونے کا حق ٹھہرا کر تجھےا ور تیرے بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے دے دیا ہے
9سب سے پاک چیزوں میں سے جو کچھ آگ سے بچایا جائے گا وہ تیرا ہوگاانکے سب چڑھاوے یعنی نذر کی قر بانی خطا کی قربانی اور جرم کی قربانی جنکو وہ میرے حضور گذرانیں وہ تیرے اور تیرے بیٹو ں کے لیے بہت مقدس ٹھہریں
10اور تو ان کو نہایت مقدس جان کر کھانا مرد ہی مرد ان کو کھائیں وہ تیرے لیے پاک ہیں
11اور اپنے ہدیہ کے طور پر جو کچھ بنی اسرائیل اٹھانے کی قربانی اور ہلان ےکی قربانی کے طور پر گذرانیں وہ بھی تیرا ہو ان کو میں تجھ کو اور تیرے بیٹوں کو ہمیشہ کے حق کے طور پر دیتا ہوں تیرے گھرانے میں جتنے پاک ہیں وہ انکو کھائیں
12اچھے سے اچھا تیل اور اچھی سے اچھی مے اور اچھے سے اچھا گیہوں یعنی ان چیزوں میں سے وہ جو کچھ پہلے پھل کے طور پر خداوند کے حضور گذرانیں وہ سن میں نے تجھے دیا
13انکے ملک کی پہلی پیداوار کے پہلے پکے پھل جنکو وہ خداوند کے حضور لائیں تیرے ہونگےتیرے گھرانے میں جتنے پاک ہیں وہ انکو کھائیں
14بنی اسرائیل کی ہر مخصوص کی ہوئی چیز تیری ہے
15ان جانداروں میں سے جنکو وہ خداوند کے حضور گذرانتے ہیں جتنے پہلو ٹھی کے بچے ہیں خواہ وہ انسان کے ہوں خواہ حیون کےوہ سب تیرے ہوں گے پر انسان پہلوٹھوں کا فدیہ لے کر انکو ضرور چھوڑ دینا اور ناپاک جانوروں کے پہلوٹھے بھی فدیہ سے چھوڑ دیے جائیں
16اور جنکا فدیہ دیا جائے وہ ایک مہینے کے ہوں تو ان کو اپنی ٹھہرائی ہوئی قیمت کے مطابق مقدِس کی مثقال کے مطابق جو بیس جبرے کی ہوتی ہے چاندی کی پانچ مثقال لے کر چھوڑ دینا
17لیکن گائے اور بھیر بکری کے پہلوٹھوں کا فدیہ نہ لیا جائے وہ مقدس ہیں تو ان کا خون لے کر مذبح پر چھڑکنا اور انکی چربی آتشین قربانی کے طور پر جلا دینا تاکہ وہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ٹھہرے
18اور ان کا گوشت تیرا ہو گا جس طرح ہلائی ہو ئی قربانی کا سینہ اور دہنی ران تیرے ہیں
19اور جتنی بھی چیزیں بنی اسرائیل اٹھانے کی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانیں ان سبھو ں کو میں نے تجھے اور تیرے بیٹوں کو ہمیشہ کے حق کے طور پر دے دیا ہے یہ خداوند کے حضور تیرےا ور تیری نسل کے لیے نمک کا دائمی عہد ہے
20اور خداوند نے ہارون سے کہا کہ ان کے ملک میں تجھے کوئی میراث نہیں ملے گی اور نہ ان کے درمیان تیرا کوئی حصہ ہو گا کیونکہ بنی اسرائی میں تیرا حصہ اور تیری میراث میں ہوں ۔
21اور بنی لاوی کو اس خدمت کے معاوضہ میں جو خیمہ اجتماع میں کرتے ہیں میں نے بنی اسرائیل کی ساری دہ یکی موروثی حصہ کے طورپر دے دی ہے
22اور آگے کو بنی اسرائیل خیمہ اجتماع کے نزدیک ہرگز نہ آئیں تا نہ ہو کہ گناہ ان کے سر لگے اور وہ مر جائیں
23بلکہ بنی لاوی خیمہ اجتماع کی خدمت کریں اور وہی ان کا بارِ گناہ اٹھائیں تمہاری پشت در پشت یہ ایک دائمی آئین ہو اور بنی اسرائیل کے درمیان ان کو کوئی میراث نہ ملے
24بنی اسرائیل کی ٹھانے کی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانیں گے ان کا موروثی حصہ کردیا ہے اسی سبب سے میں نے ان کے حق میں کہا ہے کہ بنی اسرائیل کے درمیان انکو کوئی میراث نہ ملے ۔
25اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
26تو لاویو ں کو اتنا کہہ دینا کہ جب تم بنی اسرائیل سے اس دہ یکی کو لو جسے میں ان کی طرف سے تمہارا موروثی حق کر دیا ہے تو تم اس دہ یکی کی دہ یکی خداوند کے حضور اٹھانے کی قربانی کے طور پر گذراننا ۔
27اور تمہاری اٹھائی ہو ئی قربانی تمہاری طرف سے ایسی ہی سمھجی جائے گی جیسے کھلیہان سے اٹھا یا ہوا غلہ اور کولھو کی مے سمھجی جاتی ہے ۔
28اس طریقہ سے تم بھی اپنی سب دہ یکیوں میں سے جو تم کو بنی اسرائیل کی طرف سے ملینگی خداوند کے حضور اٹھانے کی قربانی گذراننا اور خداوند کی یہ اٹھائی ہو ئی قربانی ہارون کاہن کو دینا
29جتنے نذرانے تمکو ملیں ان میں سے اچھے سے اچھا حصہ جو مقدس کیا گیا ہے اور خداوند کا ہے تم اٹھانے کی قربانی کے طور پر گذراننا
30سو تو ان سے کہہ دینا کہ جب تم ان میں سے ان کا اچھےسے اچھا حصہ اٹھانے کی قربانی کے طور پر گذرانو تو لاویوں کے حق میں کھلیہا ن کے بھر غلہ اور کولھو کی بھری مے کے برابر محسوب ہوگا
31اور ان کو تم اپنے گھرانوں سمیت ہر جگہ کھا سکتے ہو کیونکہ یہ اس خدمت کے بدلے تمہارا اجر ہے جو تم خیمہ اجتماع میں کرو گے
32اور جب تم اس میں سے اچھے سے اچھا حصہ اٹھانے کی قربانی کے طورپر گذرانو تو تم اس کے سبب سے گناہ گا ر نہ ٹھہرو اور خبر دار بنی اسرائیل کی مقدس چیزوں کو ناپاک نہ کرناتاکہ تم ہلاک نہ ہو ۔