Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1باب نمبر 17پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
2بنی اسرائیل سے گفتگو کرکے انکے سب سرداروں سے ان کے آبائی خاندانوں کے مطابق فی خاندان کے حساب سے بارہ لاٹھیا ں لے اور ہر سردار کا نام اسی لاٹھی پر لکھ
3اور لاوی کی لاٹھی پر ہارون کا نام لکھنا کیونکہ ان کے آبائی خاندانوں کے ہر سردار کے لیے ایک لاٹھی ہوگی
4اور انکو لے کر خیمہ اجتماع میں شہادت کے صندوق کے سامنے جہاں میں تم سے ملاقات کرتا ہوں رکھ دینا
5اور جس شخص کو میں چنوں گا اس کی لاٹھی سے کلیاں پھوٹ نکلیں گی اور بنی اسرائیل جو تم پر کڑکڑاتے رہتےہیں وہ کڑکڑانامیں اپنے پاس سے دفع کرونگا
6سو موسیٰ نے بنی اسرائیل سے گفتگو کی اور ان کے ہر سردار نے اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق فی سردار کے حساب سے بارہ لاٹھیاں اسکو دیں اور ہارون کی لاٹھی بھی ان کی لاٹھیوں میں تھی
7اور موسیٰ نے ان لاٹھیوں کو شہادت کے خیمہ میں خداوند کے حضور رکھ دیا
8اور دوسرے دن جب موسی ٰ شہادت کے خیمہ میں گیا تو دیکھا کہ ہارون کی لاٹھی میںجو لاوی خاندان کے نام تھی کلیاں پھوٹی ہوئی اور شگوفے کھلے ہو ئے اور پکے بادام لگے تھے
9اور موسیٰ ان سب لاٹھیوں کو خداوند کے حضور سے نکالکر سب بنی اسرائیل کے پاس لے گیا اور انہوں نے دیکھا اور پر شخص نے اپنی لاٹھی لے لی
10اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ ہارون کی لاٹھی شہادت کے صندوق کے آگے دھر دے تاکہ وہ فتنہ انگیزوں کے لیے ایک نشان کے طور پر رکھی رہے اور اس طرح تو انکی شکایتیں جو میرے خلاف ہوتی ہیں بند کر دے تاکہ وہ ہلاک نہ ہو ں
11اور موسیٰ نے جیسا خداوند نے اسے حکم دیا تھا ویسا ہی کیا۔
12بنی اسرائیلیوں نے موسیٰ سے کہا ،" ہم جانتے ہیں کہ ہم مریں گے ہمیں تباہ ہونا ہی ہے ۔
13نزدیک جاتا ہے ضرور مر جاتا ہے ۔ کیا ہم سب لوگ فنا ہوجائیں گے ۔"