Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1اور جنوب کی طرف اپنے دَلوں کے مطابق روبن کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور شدیور کا بیٹا الیصور بنی روبن کا سردار ہو
2بنی اسرائیل اپنے اپنے ڈیرے اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے علم کے ساتھ خیمہ اجتماع کے مقابل اور اس کے گردا گرد لگائیں
3اور جو مشرق کی طرف جدھر سے سورج نکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مطابق لگائیں وہ یہوداہ کے جھنڈے کی چھاؤنی کے لوگ ہوں اور عمینداب کا بیٹا نحسون بنی یہوداہ کا سردار ہو
4اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ سب چوہتر ہزار تھے
5اور ان کے قریب اشکار کے قبیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صغر کا بیٹا نتنی ایل بنی اشکار کا سردار ہو
6اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے چون ہزار چار سو تھے
7پھر زبولون کا قبیلہ ہو اور حیلون کا بیٹا الیاب بنی زبولون کا سردار ہو
8اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ ستاون ہزار تھے
9سو جتنے یہوداہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار چار سو تھے پہلے یہی کوچ کیا کریں
11اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ چھیالیس ہزار پانچ سو تھے
12اور ان کے قریب شمعون کے قبیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صوری شدی کا بیٹا سلومی ایل بنی شمعون کا سردار ہو
13اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے انسٹھ ہزار تین سو تھے
14پھر جد کا قبیلہ ہو عوایل کا بیٹا الیاسف بنی جد کا سردار ہو
15اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ پنتالیس ہزار چھ سو پچاس تھے
16سو سو جتنے یہوداہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ اکاون ہزار چار سو پچاس تھے کوچ کے وقت دوسری نوبت ان لوگوں کی ہو پھر خیمہ اجتماع مع لاویوں کی چھاؤنی کے جو اور چھاؤنیوں کے بیچ ہو گی آگے جائے اور جس طرح سے لاوی ڈیرے لگائیں اسی طر ح سے وہ اپنی اپنی جگہ اور اپنےا پنے جھنڈے کے پاس چلیں
18اور مغرب کی طرف اپنے دَلوں کے مطابق افرائیم کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عمیہود کا بیٹا الیسع بنی افرائیم کا سردار ہو
19اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ چالیس ہزار پانچ سو تھے
20ان کے قریب منسی کا قبیلہ ہو اور فد اہصور کا بیٹا جملی ایل بنی منسی کا سردار ہو
21اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے بتیس ہزار دو سو تھے
22پھر بنیمین کا قبیلہ ہو اور جدعونی کا بیٹا ابدان بنی بنیمین کا سردار ہو
23اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ پنتیس ہزار چار سو تھے
24سو جتنے افرائیم کی چھاؤنی میں اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سو تھے کوچ کے وقت تیسری نوبت ان کی ہو
25اور شمال کی طر ف اپنے دَلوں کے مطابق دان کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عمیشدی کا بیٹا اخیعزر بنی دان کا سردار ہو
26اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ باسٹھ ہزار سات سو تھے
27ان کے قریب آشر کے قبیلہ کے لوگ اپنے ڈیرے لگائیں اور عکران کا بیٹٓ فجعی ایل بن آشر کا سردار ہو
28اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ اکتالیس ہزار پانچ سو تھے
29پھر نفتالہ کا قبیلہ ہو اور دینان کا بیٹا اخیرع بنی نفتالی کا سردار ہو
30اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ ترپن ہزار چار سو تھے
31سو جتنے دان کی چھاؤنی میں گنے گئے وہ ایک لاکھ ستاون ہزار چھ سو تھے یہ لوگ اپنے اپنے جھنڈے کے پاس پاس ہو کر سب سے پیچھے کوچ کیا کریں
32بنی اسرائیل میں سے جو لوگ اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق گنے گئے وہ سب یہی ہیں اور سب چھاؤنیوں کے جتنے لو گ اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ چھ لاکھ ترپن ہزار پانچ سو پچاس تھے ۔
33لیکن لاوی جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا بنی اسرائیل کے ساتھ نہیں گنے گئے
34اور بنی اسرائیل نے ایسا ہی کیا اور جو جو خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا اسی کے مطابق وہ اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق ا پنے گھرانے کے ساتھ ڈیرے لگاتے اور کوچ کرتے تھے۔