Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
53 verses
1بنی اسرائیل کے ملک مصر سے نکل آنے کے دوسرے برس کے دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ کو کوہ سینا کے بیابا ن میں خداوند نے خیمہ اجتماع میں موسی ٰ سے کہا کہ
2تم ایک ایک مرد کا نام لے لے کر گنو اور انکے ناموں کی تعداد سے بنی اسرائیل کی ساری جماعت کی مردم شماری کا حساب انکے قبیلوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق کرو
3بیس برس اوراس سے اوپر اوپر کی عمر کے جنتے اسرائیلی جنگ کرنے کے قابل ہوں ان سبھوں کو الگ الگ دَلوں کو توڑ کر تو اور ہارون دونوں مل کر گن ڈالو
4اور ہر قبیلہ سے ایک ایک آدمی جو اپنے آبائی خاندان کا سردار ہے تمہارے ساتھ ہو
5اور جو آسمی تمہارے ساتھ ہوں گے ان کے نام یہ ہیں روبن کے قبیلہ سے الیصور بن شدیور
6شمعون کے قبیلہ سے سلومی ایل بن صوری شدی
7یہوداہ کے قبیلہ سے نحسون بن عمینداب
8شکار کے قبیلہ سے نتنی ایل بن صغر
9زبولون کے قبیلہ سے الیاب بن حیلون
10یوسف کی نسل سے افرائیم کا بیٹا الیسع بن عمیہود اور منسی کے قبیلہ کا جملی ایل بن فدا ہصور
11بنیمین کے قبیلہ سے ابدان بن جدعونی
12دان کے قبیلہ سے اخیعزر بن عیشدی
13آشر کے قبیلہ سے فجعی ایل بن عکران
14جد کے قبیلہ سے الیاسف دعوایل
15نفتالی کے قبیلہ سے سے اخیرع بن عینان
16یہی اشخاص جو اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس اور بنی اسرائیل میں ہزاروں کے سردار تھے جماعت میں سے بلائے گئے
17اور موسیٰ اور ہارون نے جن کے نام مذکور ہیں اپنے ساتھ لیا
18اور دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ کو ساری جماعت کو جمع کیا اور انہوں نے بیس برسا اور اس سے اوپر اوپر کی عمر کے سب آدمیوں کا شمار کرواکے اپنے اپنے قبیلہ اور آبائی خاندان کے مطابق اپنا اپنا حسب و نسب لکھوایا
19سو جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا ویسا ہی اس نے انکو دشت سینا میں گنا
20اور اسرائیل کے پہلوٹھے روبن کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
21سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چھیالس ہزار پانچ سو تھے
22سو شمعون کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
23سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ انسٹھ ہزارتین سو تھے
24اور جد کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
25سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ پنتالیس ہزار چھ سو پچاس تھے
26اور یہوداہ کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
27سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چوہتر ہزار چھ سو تھے
28اور اشکار کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
29سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چون ہزار چار سو تھے۔
30اور زبولون کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
31سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ ستاون ہزار چار سو تھے
32اور یوسف کی اولاد یعنی افرائیم کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
33سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چالیس ہزار پانچ سو تھے
34اورمنسی کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
35سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وبتیس ہزاردو سو تھے
36اور بنیمین کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
37سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ پنتیس ہزار چارسو تھے
38اور دان کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
39سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ باسٹھ ہزار سات سو تھے
40اورآشر کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
41سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ اکتالیس ہزار پانچ سو تھے
42اورنفتالی کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
43سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ ترپن ہزار چارسو تھے
44یہی وہ لوگ ہیں جو گنے گئے اور ان ہی کو موسیٰ اور ہارون اور بنی اسرائیل کے بارہ رئیسوں نے جو اپنے اپنے اؤبائی خاندان کے سردار تھے گنا
45سو بنی اسرائیل میں سے جتنے آدمی بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھے وہ سب گنے گئے
46اور ان سبھوں کاشمار چھ لاکھ تین ہزار پانچسو پچاس تھا
47پر لاوی آبائی قبیلہ کے مطابق ان کے ساتھ نہیں گنے گئے
48کیونکہ خداوند نے موسیٰ سے کہا تھا کہ
49تو لاویوں کے قبیلہ کو نہ گننا اور نہ بنی اسرائیل کے شمار میں ان کا شمار داخل کرنا
50بلکہ تو لاویوں کو شہادت کے مسکن اور اس کے سب ظروف اور اسکے کے سب لوازم کے متولی مقرر کرنا وہی مسکن اور اس کے سب ظروف کا اٹھایا کریں اور وہی اس میں خدمت بھی کریں اور وہی اس کے آس پاس ڈیرے بھی لگا یا کریں
51اور جب مسکن کو آگے روانہ کرنے کا وقت ہو تو لاوی اسے اتاریں اور مسکن کو لگانے کا وقت ہو تو لاوی اسے کھڑا کریں اور اگر کوئی اجنبی شخص اس کے نزدیک آئے تو وہ جان سے مارا جائے
52اور بنی اسرائٰیل نے اپنے اپنے دَل اور اپنی اپنی چھاؤنی اوراپنے اپنے جھنڈے کے پاس اپنے اپنے ڈیرے لگائے تاکہ بنی اسرائیل کی جماعت پر غضب نہ ہو اور لاوی ہی شہادت کے مسکن کی نگہبانی کریں
54چنانچہ بنی اسرائیل نے جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا ویسا ہی کیا ۔