Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
2بنی اسرائیل سے کہہ کہ میراچڑھاوا یعنی میری وہ غذا جو راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی ہے تم یاد کرکے میرے حضور معین وقت پر گذرانا کرنا
3تو ان سے کہہ دے کہ جو آتشین قربانی تم کو خداوند کے حضور گذراننا ہے وہ یہ ہے کہ دو بے عیب یکسالہ نر برے ہر روز دائمی سوختنی قربانی کے لیے چڑھایا کرو
4ایک برہ صبح اور ایک شام کو چڑھانا
5اور ساتھ ہی ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر میدہ جس میں کوٹکر نکالا ہوا تیل چوتھائی ہین کے برابر ملا ہو نذر کی قربانی کے طور پر گذراننا
6یہ وہی دائمی سوختنی قربانی ہے جو کوہ سینا پر مقرر کی گئی تھی تاکہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی ٹھہرے
7اور ہین کی چوتھائی براب مے فی برہ تپاون کے لانا ۔ مقدِس ہی میں خداوند کا یہ تپاون چڑھانا
8اور دوسرے برہ کو شام کے وقت چڑھانا اور اسکے ساتھ بھی صبح کی طرح ویسی ہی نذر کی قربانی اور تپاون ہو تاکہ یہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبوکی آتشین قرنانی ٹھہرے
9اور سبت کے روز دو یکسالہ بے عیب نر برے اور نذر کی قربانی کے طور پر ایفہ کے پانچویں حصہ کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو تپاون کے ساتھ گذراننا
10دائمی سوختنی قربانی اور اسکے تپاون کے علاوہ یہ ہر سبت کی سوختنی قربانی ہے
11اور اپنے مہینوں کے شروع میں ہر ماہ دوبچھڑے اور ایک مینڈھا اور سات بے عیب یکسالہ نر برے سوختنی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور چڑھایا کرنا
12اور ایفہ کے تین دہائی کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو ہر بچھڑے کے ساتھ اور ایفہ کے پانچویں حصہ کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو ہر مینڈھے کے ساتھ اور ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر میدہ جس میں تیل ملا ہو۔
13ہر برہ کے ساتھ نذر کی قربانی کے طور پر لانا تاکہ یہ راحت انگیز خوشبو کی سوختنی قربانی یعنی خداوند کے حضور آتشین قربانی ٹھہرے
14اور ان کے ساتھ تپاون لیے مے فی بچھڑا نصف ہین کے برابر اور فی مینڈھا تہائی ہین کے برابر اور فی برہ چوتھائی ہین کے برابر ہو یہ سال بھر کے ہر مہینے کی سوختنی قربانی ہے
15اور اس دائمی سوختنی قربانی اور اس کے تپاون کے علاوہ ایک بکرا خطا کی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانا جائے
16اور پہلے مہینے کی چودھویں تاریخ کو خداوند کی فسح ہوا کرے ۔
17اور اسی مہینے کی پندرھویں تاریخ کو عید ہو اور سات دن تک بے خمیری روٹی کھائی جائے
18پہلے روز مقدس لوگوں کا مجمع ہو تم اس دن کو ئی خادمانہ کا م نہ کرنا
19بلکہ تم آتشین قربانی یعنی خداوند کے حضور سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے چڑھانا اور یہ سب بے عیب ہوں
20اور ان کے ساتھ نذر کی قربانی کے طور پر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر
21اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر گذرانا کرنا
22اور خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا ہو تاکہ اس سے تمہارے لیے کفارہ دیا جائے
23تم صبح کی سوختنی قربانی کے علاوہ جو دائمی سوختنی قربانی ہے انکو بھی گذراننا
24اسی طرح تم سات دن تک آتشین قربانی کی یہ غذا چڑھانا تاکہ وہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ٹھہرے روز مرہ کی دائمی سوختنی قربانی اور تپاون کے علاوہ یہ بھی گذرانا جائے
25اور ساتویں دن پھر تمہارا مقدس مجمع ہو اس میں تم کوئی خادمانہ کا م نہ کرنا
26اور پہلے پھلوں کے دن جب تم نئی نذر کی قربانی ہفتوں کی عید میں خداوند کے حضور گذرانو تب بھی تمہارا مقدس مجمع ہو اس روز کوئی خادمانہ کا م نہ کرنا
27بلکہ تم سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے گذراننا تاکہ یہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ہو
28اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طورپر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر
29) اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو
30اور ایک بکرا ہو تاکہ اس سے تمہارے لیے کفارہ دیا جائے ۔
31دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی کے علاوہ تم انکو بھی گذراننا ۔ یہ سب بے عیب ہوں اور انکے تپاون ساتھ ہوں ۔