Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
40 verses
1اور ساتویں مہینے کی پہلی تاریخ کو تمہارا مقدس مجمع ہو اس میں کو ئی خادمانہ کا م نہ کرنا یہ تمہارے نرسنگے پھونکنے کا دن ہے
2کہ تم سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے گذراننا تاکہ یہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ٹھہرے
3اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طورپر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر
4) اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو
5اور ایک بکرا ہو تاکہ اس سے تمہارے لیے کفارہ دیا جائے
6نئے چاند کی سوختنی قربانی اور نذر کی قربانی اور دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ جو اپنے اپنے آئین کے مطابق گذرانے جائیں گے یہ بھی راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی کے طورپر خداوند کے حضور چڑھائے جائیں ۔
7پھر اسی ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو تمہارا مقدس مجمع جمع ہو تم اپنی اپنی جان کو دکھ دینا اور کسی طرح کا کام نہ کرنا ۔
8بلکہ تم سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے خداوند کے حضور چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خوشبو ٹھہرے اور یہ سب کے سب بے عیب ہوں
9) اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طورپر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر
10) اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو۔
11اور خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا ہو یہ بھی اس خطا کی قربانی کے علاوہ جو کفارہ کے لیے ہے اور دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
12اور ساتویں مہینے کی پندرھویں تاریخ کو پھر تمہارا مقدس مجمع جمع ہو اس دن تم کو ئی خادمانہ کا م نہ کرنا اور سات دن تک خداوند کے لیے عید منانا
13اور تم سوختنی قربانی کے طور پر تیرہ بچھڑے دومینڈھے اور چودہ یکسالہ نر برے چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خوشبو ٹھہرے یہ سب کے سب بے عیب ہوں
14اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طور پر تیرہ بچھڑوں میں سے ہر بچھڑے پیچھے تیل ملا ہو میدہ ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور دونوں مینڈھوں میں سے ہر مینڈھے پیچھے پانچویں حصہ کے برابر
15اور چودہ بروں پیچھے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو
16اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں ۔
17اور دوسر ے دن بارہ بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
18اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
19اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
20اور تیسرے دن گیارہ بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
21��ور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
22اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
23اور چوتھے دن دس بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
24اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
25اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
26اور پانچویں دن نو بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
27اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
28اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
29اور چھٹے دن آٹھ بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
30اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
31اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
32) اورساتویں دن سات بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
33اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
34اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
35اور آٹھویں دن تمہارا مقدس مجمع اکٹھا ہو اور اس دن تم کوئی خادمانہ کام نہ کرنا ۔
36بلکہ تم ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات یکسالہ بے عیب نر برے سوختنی قربانی کے لیے چڑھا نا تاہ وہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی ٹھہرے
37) اور بچھڑے اور مینڈھے اور برے کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
38اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
39تم اپنی مقرر عیدوں میں اپنی منتوں اور رضا کی قربانیوں کے علاوہ سوخنتی قربانیاں اور نذر کی قربانیاں اور تپاون اور سلامتی کی قربانیاں گذراننا
40اور جو کچھ خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا وہ سب موسیٰ نے بنی اسرائیل کو بتا دیا۔