Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1سلیمان کی امثال دانا بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہےلیکن احمق بیٹا اپنی ماں کا غم ہے۔
2شرارت کے خزانے عبث ہیں لیکن صادقت موت سے چھڑاتی ہے۔
3خداوند صادق کی جٓان کو فاقہ نہ کرنے دیگاپر شریروں کی ہوس کو دور ودفع کریگا۔
4جو ڈھیلے ہاتھ سے کام کرتا ہے کنگال ہو جٓاتا ہےلیکن محنتی کا ہاتھ دولتمند بنا دیتا ہے ۔
5وہ جو گرمی میں جمع کرتا ہے دانا بیٹا ہےپر وہ بیٹا جو درو کے وقت سوتا رہتا ہے شرم کا باعث ہے۔
6صادق کے سر پر برکتیں ہوتی ہیں لیکن شریروں کے منہ کو ظلم ڈھانکتا ہے ۔
7راست آدمی کی یاد گار مبارک ہے لیکن شریروں کانام سڑجٓائیگا ۔
8دانادل فرمان بجالائیگا پر بکواسی احمق پچھاڑ کھایئگا ۔
9راست رو بے کھٹکے چلتا ہےلیکن جو کجروی کرتا ہے ظاہر ہو جٓایئگا۔
10آنکھ مارنے والارنج پہنچاتا ہےاور بکواسی احمق پچھاڑکھا یئگا۔
11صادق کا منہ حیات کا چشمہ ہے لیکن شریروں کے منہ کو ظلم ڈھانکتا ہے۔
12عداوت جھگڑے پیدا کرتی ہےلیکن محبت سب خطاؤں کو ڈھانک دیتی ہے۔
13عقلمند کے لبوں پرحکمت ہے لیکن بے عقل کی پیٹھ کے لئے لٹھ ہے ۔
14داناآدمی علم جمع کرتے ہیں لیکن احمق کا منہ قریبی ہلاکت ہے۔
15دولتمند کی دولت اسکا محکم شہر ہے۔
16صادق کی محنت زندگانی کا باعث ہے ۔شریر کی اقبالمندی گناہ کراتی ہے۔
17تربیت پذیر زندگی کی راہ پر ہےلیکن ملامت کو ترک کرنے والا گمراہ ہو جٓاتا ہے
18عداوت کو چھپانے والا دروغگو ہےاور تہمت لگانے والا احمق ہے۔
19کلام کی کثرت خطا سے خالی نہیں لیکن ہونٹوں کو قابو میں رکھنے والا دانا ہے ۔
20صادق کی زبان خالص چاندی ہے۔شریروں کے دل بے قدر ہیں ۔
21صادق کے ہونٹ بہتوں کو غذا پہنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مرتے ہیں۔
22خداوند ہی کی برکت دولت بخشتی ہےاور وہ اسکے ساتھ دکھ نہیں ملاتا ۔
23احمق کے لئے شرارت کھیل ہےپر حکمت عقلمند کے لئے ہے۔
24شریر کا خوف اُس پر آپڑیگا اور صادقوں کی مراد پوری ہوگی ۔
25جب بگولا گذرتا ہے تو شر یر نیست ہو جٓاتا ہےلیکن صادق ابدی بُنیاد ہے۔
26جیسا دانتوں کے لئے سرکہ اور آنکھوں کے لئے دھواں ویسا ہی کاہل اپنے بھیجنے والوں کے لئے ہے۔
27خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہےلیکن شریروں کی زندگی کو تازہ کر دی جٓائیگی ۔
28لیکن شریروں کی توقع خاک میں مل جٓائیگی ۔
29خداوند کی راہ راستباروں کے لئے پناہگاہ لیکن بدکرداروں کے لئے ہلاکت ہے۔
30صادقوں کو کبھی جبنش نہ ہوگی لیکن شریر زمین پر قائم نہیں رہینگے
31صادق کے منہ سے حکمت نکلتی ہےلیکن کجگو زبان کاٹ ڈالی جٓایئگی ۔
32صادق کے ہونٹ پسندیدہ بات سے آشنا ہیں لیکن شریروں کے منہ کجگوئی سے۔