Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
22 verses
1اے میرے بیٹے !اگرتو میری باتوں کوقبول کرے اور میرےفرمان کو نگاہ میں رکھے۔
2اَیساکہ توحکمت کی طرف کان لگاے اور فہم سے دل لگاے
3بلکہ عقل کو پُکارے اور فہم کے لئے آوازبلندکرے۔
4اور اُسکو اَیسا ڈھونڈےجیسےچاندی کواور اُسکی ایسی تلاش کرے جیسی پوشیدہ خزانوں کی
5توتوخداوندکے خوف کو سمجھایگا اور خدا کی معرفت کو حاصل کر یگا
6کیونکہ خداوند حکمت بخشتا ہے۔علم وفہم اُسی کے منہ سے نکلتے ہیں۔
7وہ راستبازوں کے لئے مدد تیار رکھتا ہےاور راست روکے لئے سپر ہے۔
8تاکہ وہ عدل کی راہوں کی نگہبانی کرے اور اپنے مقدسوں کی راہ کو محفوظ رکھے۔
9تب تو صداقت اور عدل اور راستی کو بلکہ ہر ایک اچھی راہ کو سمجھیگا۔
10کیونکہ حکمت تیرے دِل میں داخل ہوگیااور علم تیری جٓان کو مرغوب ہوگا ۔
11تمیزتیری نگہبان ہوگی۔فہم تیری حفاظت کریگا
12تاکہ تجھے شریر کی راہ سے اور کجگوسے بچائیں۔
13جو راستبازی کی راہ کو ترک کرتے ہیں تاکہ تاریکی کی راہوں میں چلیں۔
14جو بدکاری خوش ہوتے ہیں اور شرارت کی کجروی میں خوش رہتےہیں۔
15جنکی روشیں نا ہموار اور جنکی راہیں ٹیڑھی ہیں۔
16تاکہ تجھے بی عورت سے بچائیں یعنی چکنی چپڑی باتیں کرنے والی پرائی عورت سے
17جو اپنی جوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیتی اور اپنے خدا کے عہد کو بھول جٓاتی ہے۔
18کیونکہ اُسکا گھر موت کی اُتر ائی پر ہے اور اُسکی راہیں پاتال کوجٓاتی ہیں۔
19جو کوئی اُسکے پاس جٓاتا ہےواپس نہیں آتااور زندگی کی راہوں تک نہیں پہنچتا ۔
20تاکہ تو نیکوں کی راہ پر چلے اور صادقوں کی راہوں پرقائم رہے۔
21کیونکہ راستباز ملک میں بسینگے اور کامل اُس میں آباد رہینگے ۔
22لیکن شیریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جٓائینگے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جٓائینگے۔