Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
29 verses
1خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے۔ اور اُسکی شفقت ابدی ہے۔
2اِسرؔائیل اب کہے اُسکی شفقت ابدی ہے۔
3ہارؔون کا گھرانا اب کہے اُسکی شفقت ابدی ہے۔
4خُداوند سے ڈرنے والے اب کہین اُسکی شفقت ابدی ہے۔
5میَں نے مُصیبت میں خُداوند سے دُعاکی۔ خُداوند نے مجھے جواب دیا اور کُشادگی بخشی۔
6خُداوند میری طرف ہے میں نہیں ڈرنے کا اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟
7خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔اِسلئے میں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھ لُونگا۔
8خُداوند پر توکل کرنا اِنسان پر بھروسہ رکھنے سے بہتر ہے۔
9خُداوند پر توکل کرنا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
10سب قوموں نے مجھے گھیر لیا میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالُونگا۔
11اُنہوں نے مجھے گھیر لیا ۔ بے شک گھیر لیا میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالونگا۔
12اُنہوں نے شہد کی مکھیوں کی طرح مجھے گھیر لیا۔ وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔ میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالونگا۔
13تُو نے مجھے زور سے دھکیل دیا کہ گِر پڑوں لیکن خُداوند نے میری مدد کی۔
14خُداوند میری قوت اور میرا گیت ہے۔ وہی میری نجات ہُؤا۔
15صادِقوں کے خیموں میں شادمانی اور نجات کی راگنی ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دلاوری کرتا ہے۔
16خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
17میَں مرونگا نہیں بلکہ جِیتا رُہونگا۔ اور خُداوند کے کاموں کا بیان کرونگا۔
18خُداوند نے مجھے سخت تنبیہ تو کی لیکن موت کے حالہ نہیں کیا۔
19صداقت کے پھاٹکوں کو میرے لئے کھول دو۔ میَں اُن سے داخل ہو کر خُداوند کا شُکر کرونگا۔
20خُداوند کا پھاٹک یہی ہے صادق اُس سے داخل ہونگے۔
21میَں تیرا شُکر کرونگا کیونکہ تُو نے مجھے جواب دیا اور خود میری نجات بنا۔
22جِس پتھر کو معماروں نے ردّ کیا وہی کونے کے سِرے کا پتھر ہو گیا۔
23یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤا اور ہماری نظر میں عجیب ہے۔
24یہ وہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرر کیا ہم اِس میں شادمان ہونگے اور خوشی منائیں گے۔
25آہ !اَے خُداوند !بچالے ۔آہ!اَے خُداوند !خُوشحالی بخش۔
26مُبا رک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتاہے۔ہم نے تمُکو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے ۔
27یہؤواہ ہی خُداہےاور اُسی نے ہمکو نُور بخشا ہے ۔قرُبانی کو مذبح کے سینگو ں سے رسیٔوں سے باندھو ۔
28تُو میرا خُدا ہے ۔میَں تیر ا شُکر کرؤںگا ۔تُو میراخُداہے ۔میَں تیری تمجید کرؤنگا۔
29خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُسکی شفقت ابدی ہے۔