Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
8 verses
1زبُور 121میَں اپنی آنکھیں پہاڑ کی طرف اُٹھاؤں گا میری کُمک کہاں سے آئے گی؟
2میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا ۔
3وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا۔ تیرا مُحافظ اُنگھنے کانہیں۔
4دیکھ! اِسرؔائیل کو مُحافظ ن�� اُنگھیگا نہ سوئیگا۔
5خُداوند تیرا مُحافظ ہے خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔
6نہ آفتاب دِن کو تجھے ضرر پہنچائیگا نہ ماہتاب رات کو۔
7خُداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔ اور تیری جان کو محفوظ رکھیگا۔
8خُداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا۔