Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
9 verses
1میَں خُوش ہؤا جب وہ مجھے کہنے لگے آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔
2اَے یروشؔلیم ! ہمارے قدم تیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں
3اَے یروشؔلیم ! تُو ایسے شہر کی مانند ہے جو گُنجان بنا ہو۔
4جہاں قبیلے یعنی خُداوند کے قبیلے اِسرؔائیل کی شہادت کے لئے خُداوند کے نام کا شُکر کرنے کو جاتے ہیں۔
5کیونکہ وہاں عدالت کے تخت یعنی داؤؔد کے خاندان کے تخت قائم ہیں۔
6یروشؔلیم کی سلامتی کی دُعا کرو۔ وہ جو تجھ سے مُحبت رکھتا ہے اقبالند ہونگے۔
7تیری فصیل کے اندر سلامتی اور تیرے محلّوں میں اِقبالمندی ہو۔
8میَں اپنے بھائیوں اور دُوستوں کی خاطر اب کہونگا تجھ میں سلامتی رہے۔
9خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی خاطر میَں تیری بھلائی کا طالب رہونگا۔