Urdu Holy Bible Wordproject Bible
3 verses
1اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارِک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو!
2مقدِس کی طرف اپنے ہاتھ اُٹھاؤ اور خُداوند کو مُبارِک کہو۔
3خُداوند جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا صیِوُؔن میں سے تجھے برکت بخشے۔