Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے نام کی حمد کرو۔ اَے خُداوند کے بندو! اُسکی حمد کرو۔
2تُم جو زمین کے گھر میں ہمارے خُداوند کے گھر کی بارگاہوں میں کھڑے رہتے ہو۔
3خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُداوند بھلا ہے اُسکے نام کی مدح سرائی کرو کہ یہ دِل پسند ہے۔
4کیونکہ خُداوند نے یعقُؔوب کو اپنے لئے اور اِسرائؔیل کو اپنی خاص ملکیت کے لئے چُن لیا ہے۔
5اِسلئے کہ میں جانتا ہوں کہ خُداوند بُزرگ ہے۔ اور ہمارا رب سب معبودوں سے بالا تر ہے۔
6آسمان اور زمین میں ۔ سُمندر اور گہراؤ میں خُداوند نے جو کچھ چاہا وُہی کیا۔
7وہ زمین کی انتہا سے بخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لئے بجلیاں بناتا ہے اور اپنے مخزنوں سے اندھی نکالتا ہے۔
8اُسی نے مصر کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کیا اِنسان کے کیا حیوان کے ۔
9اَے مصؔر ! اُسی نے تجھ میں فرعؔون اور اُسکے سب خادموں پر نشان اور عجائب ظاہر کئے ۔
10اُس نے بہت سی قوموں کو مارا اور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔
11اموریوں کے باشاہ سیحؔون کو اور بؔسن کے بادشاہ عوؔج کو اور کنعؔان کی سب مملکتوں کو ۔
12اور اُنکی زمین میراث کر دی۔ یعنی امنی قوم اِسرائؔیل کی میراث ۔
13اَے خُداوند! تیرا نام ابدی ہے اور تیری یادگار اَے خُداوند پُشت در پُشت قائم ہے۔
14کیونکہ خُداوند اپنی قوم کی عدالت کریگا۔ اور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا۔
15قوموں کے بت چاندی اور سونا ہیں۔ یعنی آدمی کی دستکاری۔
16اُنکے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔ آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔اُنکے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیں۔ اور اُنکے مُنہ میں سانس نہیں ۔
18اُنکے بنانے والے اُن ہی کی مانند ہو جائینگے۔۔ بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
19اَے اِسرئؔیل کے گھرانے! خُداوند کو مُبارِک کہو۔ اَے ہارؔون کے گھرانے! خُداوند کو مُبارِک کہو۔
20اَے لاوی کے گھرانے! خُداوند کو مُبرِک کہو۔ اَے خُداوند سے ڈرنےوالو! خُداوند کو مُبارِک کہو۔
21صیِوُؔن میں خُداوند مُبارِک ہو۔ وہ یروشلؔیم میں سکونت کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔