Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
26 verses
1خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
2اِلہٰوں کے خُدا کا شُکر کرو۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
3مالِکوں کے مالِک کا شُکر کرو کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
4اُسکا جو اکیلا بڑے بڑے عجیب کام کرتا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
5اُسی کا جِس نے دانائی سے آسمان بنایا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
6اُسی کا جِس نے زمین کو پانی پر پھیلایا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
7اُسی کا جِس نے بڑے بڑے نیّر بنائے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
8دِن کو حکومت کرنے کے لئے آفتاب کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
9رات کو حکومت کرنے کے لئے مہتاب اور ستارے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
10اُسی کا ج،س نے مصؔر کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
11اور اِسرائؔیل کو اُن میں سے نِکال لایا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
12قوی ہاتھ اور بلند بازو سے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
13اُسی کا جِس نے بحرِ قُلزؔم کو دو حصّے کر دیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
14اور اِسرائؔیل کو اُس میں سے پار کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
15لیکن فرعؔون اور اُسکے لشکر کو بحرِ قُلزؔم میں ڈالدیا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
16اُسی کا جو بیابان میں اپنے لوگوں کا راہنما ہُؤا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
17اُسی کا جِس نے بڑے بڑے بادشاہوں کو مارا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
18اور نامور بادشاہوں کو قتل کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
19اموریوں کے بادشاہ سیحؔون کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
20اور بسؔن کے بادشاہ عوؔج کو کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
21اور اُنکی زمین میراث کر دی کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
22یعنی اپنے بندہ اِسرائؔیل کی میراث کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
23جِس نے ہماری پستی میں ہمکو یاد کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
24اور ہمارے مخالفوں سے ہمکو چُھڑایا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
25جو سب بشر کہ روزی دیتا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
26آسمان کے خُدا کا شُکر کرو کیونکہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔