Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
10 verses
1اَے خُدا! میری فریاد کی آواز سُن لے۔میری جان کو دُشمن کے خُوف سے بچائے رکھ۔
2شرِیروں کے خُفیہ مشورہ سے اور بدکاروں کے ہنگاموں سے مجھے چھُپالے
3جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی تیز کی اور تلخ باتوں کے تیروں کا نِشانہ لیا ہے۔
4تاکہ اُنکو خُفیہ مقاموں میں کامِل آدمی پرچلائیں ۔وہ ُن کو ناگہان اُس پر چلاتے ہیں اور ڈرتے نہیں۔
5وہ بُرے کام کا مُصمّم اِرادہ کرتے ہیں۔وہ پھندے لگانے کی صلاح کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم کو کوَن دیکھیگا؟
6وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔وہ کہتےہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے۔
7لیکن خُدا اُن پر تیر چلائیگا۔وہ ناگہان تیِرسے زخمی ہو جائینگے۔
8اور اُن ہی کی زُبان اُنکو تباہ کریگی۔جِتنے اُنکو دیکھینگے سب سر ہلائینگے۔
9اور سب لوگ ڈر جائینگے اور خُدا کے کام کا بیان کرینگے اور اُسکے طریِق عمل کو بخوُبی سمجھ لینگے۔
10صادق خُداوند میں شادمان ہوگا اور اُس پر توکُل کریگا اور جِتنے راست دِل ہیں سب فخر کرینگے۔