Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1اَے خُدا! صِیوُؔن میں تعریف تیری مُنتظر ہے۔ اور تیرے لئے منّت پُوری کی جائیگی۔
2اَے دُعا کے سُننے والے! سب بشر تیرے پاس ٓئینگے۔
3بد اعمال مجھ پر غالب آجاتے ہیں پر ہماری خطاؤں کا کفّارہ تُو ہی دیگا۔
4مُبارِک ہے وہ آدی ��ِسے تُو برگزِیُدہ کرتا اور اپنے پاس آنے دیتا ہے۔تاکہ وہ تیری بارگاہوں میں رہےہم تیرے گھر کی خُوبی سے یعنی تیری مُقّدس ہیَکل سے آسودہ ہونگے۔
5اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! تُوجو زمین کے سب کناروں کا اور سُمندر پر دُور دُور رہنے والوں کا تکیہ ہے؟ خوُفناک باتوں کے ذریعہ سے تُو ہمیں صداقت سے جواب دیگا۔
6تُو قُدرت سے کمر بستہ ہو کر اپنی قُوت سے پہاڑوں کو اِستحکام بخشتا ہے۔
7تُو سُمندر کے اور اُسکی مَوجوں کے شور کواور اُمتوں کے ہنگامہ کو مَوقوُف کرےدیتا ہے۔
8زمین کی اِنتہا کے رہنے والے تیرے معُجزوں سے ڈرتے ہیں۔تُو مطلعِ صُبح کو اور شام کو شادمانی بخشتا ہے۔
9تُو زمین پر تُوجہ کر کے اُسے سیراب کرتا ہے۔ تُو اُسے خُوب مالامال کر دیتا ہے۔ خُدا کا دریا پانی سے بھرا ہے۔جب تُو زمین کو یوں تیار کر لیتا ہےتو اُنکے لِئے اناج مُہیا کرتا ہے۔
10تُو اُسکی ریگھاریوں کو خُوب سیراب کرتا اور اُسکی مینڈوں کو بِٹھا دیتا ہے۔ تُو اُسے بارِش سے نرم کرتا ہے اور اُسکی پَیداوار میں برکت دیتا ہے۔
11تُو سال اپنے لُطف کا تاج پہنانا ہے۔اور تیری راہوں سے رَوغن ٹپکتا ہے۔
12وہ بِیابان کی چراگاہوں پر ٹپکتا ہے اور پہاڑیاں خُوشی سے کمر بستہ ہیں۔
13چراگاہوں میں جھُنڈ پھیلے ہُوئے ہیں۔وادیاں اناج سے ڈھکی ہُوئی ہیں۔وہ خُوشی کے مارے للکارتی اور گاتی ہیں۔