Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1اَے ساری زمین! خُدا کے حضور خُوشی کا نعرہ مار۔
2اُسکے نام کے جلال کا گیت گاؤ۔ سِتایش کرتے ہوئے اُسکی تمجیِد کرو۔
3خُدا سے کہو تیرے کام کیا ہی مُہیب ہیں! تیری بڑی قُدرت کے باعث تیرے دُشمن عاجزِّی کرینگے۔
4ساری زمین تجھے سِج��ہ کرے گی اور تیرے حضور گائیگی۔ وہ تیرے نام کے گیت گائیں گے۔
5آؤ اور خُدا کے کاموں کو دیکھو۔بنی آدم کے ساتھ وہ سُلوُک میں مُہیِب ہے۔
6اُس نے سُمندرکو خُشک زمین بنا دیا۔ وہ دریا میں سے پیَدل گُذر گئے۔وہاں ہم نے اُس میں خُوشی منائی۔
7وہ اپنی قُدرت سے ابدتک سلطنت کرے گا۔اُسکی آنکھیں قُوموں کو دیکھتی رہتی ہیں۔سرکش لوگ تکبُر نہ کریں۔
8اَے لوگو! ہمارے خُدا کو مُبارک کہو اور اُسکی تعریف میں آ واز بُلند کرو۔
9وہی ہماری جان کو زِندہ رکھتا ہےاور ہمارے پاؤں کو پھسلنے نہیں دیتا۔
10کیونکہ اَے خُدا! تُو نے ہمیں آزما لیا ہے۔تُو نے ہمیں اِیسا تایا جَیسے چاندی تائی جاتی ہے۔
11تُو نے ہمیں جال میں پھنسایا اور ہماری کمر پر بھاری بوجھ رکھا۔
12تُو نے سواروں کو ہمارے سروں پر سے گُذارا۔ہم آگ میں سے اور پانی میں سے ہو کر گُذرے لیکن تُو ہمکو فراوانی کی جگہ میں نِکال لایا۔
13میَں سوختنی قُربانیاں لیکر تیرے گھر میں داخل ہونگا۔اور اپنی منّتیں تیرے حضور ادا کرونگا۔
14جو مُصیِبتکے وقت میرے لبوں سے نِکلیں اور میَں نے اپنے مُنہ سے مانیں۔
15میَں موٹے موٹے جانوروں کی سوختنی قُربانیاں مینڈھوں کی خوُشبو کے ساتھ چڑھاؤنگا۔میَں بَیل اور بکرے گُذرانونگا۔
16اَے خُدا سے ڈرنے والو! سب آؤ۔ سنو اور میَں بتاؤن گا کہ اُس نے میری جان کے لئے کیا کیا کیِا ہے۔
17میَں نے اپنے مُنہ سے اُسکو پُکارا۔ اُس کی تمجید میری زُبان سے ہوئی۔
18اگر میَں بدی کو اپنے دِل میں رکھتا تُو خُداوند میری نہ سُنتا۔
19لیکن خُدا نے یقیناً سُن لیا ہے۔ اُس نے میری دُعا کی آواز پر کان لگایا ہے۔
20خُدا مُبارِک ہو جِس نے نہ تو میری دُعا کو ردّ کیا اور نہ اپنی شفقت کو مجھ سے باز رکھا۔