Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
7 verses
1خُدا ہم پر رحم کرے اور ہمکو برکت بخشے اور اپنے چہرے کو ہم پر جلوہ گر فرمائے۔
2تاکہ تیری راہ زمین پر ظاہر ہو جائے اور تیری نجات سب قُوموں پر۔
3اَے خُدا لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔
4اُمتیں خُوش ہوں اور خُ��شی سے للکاریں کیونکہ تو راستی سے لوگوں کی عدالت کرے گا اور زمین کی اُمتوں ہر حکومت کرے گا۔
5اَے خُدا! لوگ تیری تعریف کریں۔ سب لوگ تیری تعریف کریں۔
6زمین نے اپنی پیداوار دےدی۔ خُدا یعنی ہمارا خُدا ہم کو برکت دے گا۔
7خُدا ہم کو برکت دے گا اور زمین کی انتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانینگے۔