Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
12 verses
1اَے لشکروں کے خُداوند ! تیرے مسکن کیا ہی دِلکش ہیں!
2میری جان خُداوند کی بارگاہوں کی مُشتاق بلکہ گُداز ہو چلی۔ میرا دِل اور میرا جِسم زِندہ خُدا کے لئے خُوشی سے للکارتے ہیں۔
3اَے لشکروں کے خُداوند! اَے میرے بادشاہ اور میرے خُدا! تیرے مذبحوں کے پاس گَوریّا نے اپنا آشیانہ اور ابابِیل نے اپنے لئے گھونسلا بنا لیا۔ جہاں وہ اپنے بچوں کو رکھے۔
4مُبارک ہیں وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔ وہ سدا تیری تعریف کریں گے۔
5مۃبارِک ہے وہ آدمی جِسکی قُوت تجھ سے ہے۔ جِسکے دِل میں صِیُون کی شاہراہیں ہیں۔
6وہ وادیِ بُکا سے گُذر کر اُس چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔ بلکہ پہلی بارِش اُسے برکتوں سے معمور کر دیتی ہے۔
7وہ طاقت پر طاقت پاتے ہیں۔اُن میں سے ہر ایک صِیُون میں خُدا کے حضور حاضر ہوتا ہے۔
8اَےخُداوند لشکروں کے خُدا! میری دُعا سُن۔ اَے یعقُوب کے خُدا!کان لگا۔
9اَے خُدا ! اَے ہماری سِپر! دیکھ اور اپنے ممسُوح کے چہرہ پر نظر کر ۔
10کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بہتر ہے۔ میَں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا شرارت کے خَیموں میں بسنے سے زیادہ پسند کرونگا۔
11کیونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔ خُداوند فضل اور جلال بخشیگا۔ وہ راست رَو سے کوئی نعَمت باز نہ رکھّیگا۔
12اَے لشکروں کے خُداوند! مُبارِک ہے وہ آدمی جِسکا توکُل تجھ پر ہے۔