Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1اسرائیل کی بابت خُداوند کی طرف سے بارنُبوت خُداوند جو آسمان کو تانتا اور زمین کی بُنیاد ڈالتا اور انسان کے اندر اُس کی رُوح پیدا کرتا ہے اور یُوں فرماتا ہے۔
2دیکھو میں یروشیلم کو اردگرد کے سب لوگوں کے لے لڑ کھڑااہٹ کا پیالہ بناوں گا اور یروشیلم کے مُحاصرہ کے وقت یہُوداہ کا بھی یہی حال ہوگا۔
3اور میں اُس روز یروشیلم کو سب قوموں کے لے ایک بھاری پتھر بنا دوں گا اور اُسے اُٹھائیں گے سب گھایل ہوں گے اور دُنیا کی سب قومیں اُس کے مُقابل جمع ہوں گی۔
4خُداوند فرماتا ہے میں اُس روز ہر گھوڑے کو حیرت زدہ اور اُس کے سوار کو دیوانہ کر دوں گا لیکن یہُوداہ کے گھرانے پر نگاہ رکھوں گا اور قوموں کے سب گھوڑوں کو اندھا کردوں گا۔
5تب یہُوداہ کے فرما نروادل میں کہیں گے کہ یروشیلم کے باشندے اپنے خُدا ربُ الافواج کے سبب سے ہماری توانائی ہیں۔
6میں اُس روز یہُوداہ کے فرما نرواوں کو لکڑیوں میں جلتی انگیٹھی اور پُولوں میں مشعل کی مانند بناوں گا اور وہ دہنے بائیں اور اردگرد کی سب قوموں کو کھا جائیں گے اور اہل یروشیلم پھر اپنے مقام پر یروشیلم ہی میں آباد ہوں گے۔
7اور خُداوند یہُوداہ کے خیموں کو پہلے رہائی بخشے گا تاکہ داود کا گھرانا اور یروشیلم کے باشندے یہُوداہ کے خلاف فخر نہ کریں۔
8اُس روز خُداوند یروشیلم کے باشندوں کی حمایت کرے گا اور اُن میں کاسب سے کمزور اُس روز داود کی مانند ہوگا اور داود کا گھرانا خُداکی مانند یعنی خُداوند کے فرشتہ کی مانند جو اُن کے آگے چلتا ہو۔
9اور میں اُس روز یروشیلم کی سب مُخالف قوموں کی ہلاکت کا قصد کُروں گا۔
10اور میں داود کے گھرانے اور یروشیلم کے باشندوں پر فضل اور مُناجات کی رُوح نازل کُروں گا اور وہ اُس پر جس کو اُنہوں نے چھیدا ہے نظر کریں گے اور اُس کے لے ماتم کریں گے جیسا کوئی اپنے اکلوتے کے لے کرتا ہے اور اُس کے لے تلخ کام ہوں گے جیسے کوئی اپنے پہلوٹھے کے کے ہوتا ہے۔
11اور اُس روز یروشیلم میں بڑا ماتم ہوگا۔یدرمون کے ماتم کی مانند جو مجدون کی وادی میں ہوا۔
12اور تمام مُلک ماتم کرے گا۔ ہرایک گھرانا الگ۔ داود کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔ ناتن کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔
13لاوی کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔ سمعی کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔
14باقی سب گھرانے الگ الگ اور اُن کی بیویاں الگ الگ۔