Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اے لبنان تُو اپنے دروازوں کو کھول دے تاکہ آگ تیرے دیوداروں کو کھا جائے ۔
2اے سروکے درخت نوحہ کر کیونکہ دیودار گر گیا اور شاندار عازت ہوگے۔ اےبسنی بلُوط کے درختو!فغان کرو کیونکہ دُشوار گزار جنگل صاف ہو گیا۔
3چرواہوں کے نوحہ کی آواز آتی ہے کیونکہ اُن کی حشمت غارت ہوئی۔ جوان ببروں کی گرج سُنائی دیتی ہے کیونکہ یردن کا جنگل برباد ہو گیا۔
4خُداوند میرا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جو بھیڑیں ذبح ہو رہی ہیں اُن کو چرا۔
5جن کے مالک اُن کو ذبح کرتے ہیں اور جن کے بیچنے والے کہتے ہیں خُداوند کا شُکر ہو کہ ہم مالدار ہُوے اور اُن کے چرواہے اُن پر رحم نہیں کرتے۔
6کیونکہ خُداوند فرماتا ہے میں مُلک کے باشندوں پر پھر رحم نہیں کُروں گا بلکہ ہر شخص کو اُس کے ہمسایہ اور اُس کے بادشاہ کے حوالہ کروں گا اور وہ ملک کو تباہ کریں گے اور میں اُن کو اُن کے ہاتھ سے نہیں چھڑاوں گا ۔
7پس میں نے ان بھیڑوں کو جو ذبح ہو رہی تھیں یعنی گلہ کے مسکینوں کو چریا اور میں نے دو لاٹھیاں لیں ایک کا نام فضل رکھا اور دُوسری کا اتحاد اور گلہ چرایا۔
8اور میں نے ایک مہنیے میں تین چرواہوں کو ہلاک کیا کیونکہ میری جان ان سے بیزار تھی اور اُن کے دل میں مُجھ سے کراہیت تھی۔
9تب میں نے کہا اب میں تُم کو نہ چراوں گا۔ مرنے والا مر جائے اور ہلاک ہونے والا ہلاک ہواور باقی ایک دُوسرے کا گوشت کھائیں۔
10تب میں نے فضل نامی لاٹھی کو لیا اور اُسے کاٹ ڈالا کہ اپنے عہد کو جو میں نے سب لوگوں سے باندھا تھا منسوخ کُروں۔
11اور وہ اُسی دن مُنسوخ ہو گیا۔ تب گلہ کے مسکینوں نے جو میری سُنتے تھے معلوم کیا کہ یہ خُداوند کا کلام ہے۔
12اور میں نے اُن سے کہا کہ اگر تمہاری نظر میں ٹھیک ہو تو میرے مُزدُوری مُجھے دو نہیں تو مت دو اور اُنہوں نے میری مُزدوری کے لے تیس رُوپے تول کر دے۔
13اور خُداوند نے مُجھے حکم دیا کہ اُسے کُمہار کے سامنے پھنک دے یعنی اس بڑی قمیت کو جو اُنہوں نے نے میرے لے ٹھہرا ئی اور میں نے یہ تیس رُوپے لے کر خُداوند کے گھر میں کُمہار کے سامنے پھینک دے۔
14تب میں نے دوسری لاٹھی یعنی اتحاد کو کاٹ ڈالا تاکہ اُس برادری کو جو یہُوداہ اور اسرائیل میں ہے موقوف کرُوں۔
15اور خُدا وند نے مُجھے فرمایا کہ تُو پھر نادان چرواہے کا سامان لے۔
16کیونکہ دیکھ میں مُلک میں ایسا چوہان برپا کُروں گا جو ہلاک ہونے والے کی خبر گیری اور بھٹکے ہوے کی تلاش اور زخمی کا علاج نہ کرے گا اور تندرست کو نہ چرائے گا پر موٹوں کا گوشت کھاے گا اور اُن کے کھروں کو توڑ ڈالے گا۔
17اُس نابکار چرواہے پر افسوس جو گلہ کو چھوڑ جاتا ہے ! تکوار اُس کے بازو اور اور اُس کی دہنی آنکھ پر آپڑے گی۔ اُس کا بازو بالکل سُوکھ جاے گا اور اُس کی دہنی آنکھ پھوٹ جاے گی۔