Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
12 verses
1پچھلی برسات کی بارش کے لے خُداوند سے دُعا کرو۔ خُداوند سے جو بجلی چمکاتا ہے۔ وہ بارش بیھجے گا اور میدان میں سب کے لے گھاس اُگاے گا۔
2کیونکہ ترافیم نے بطالت کی باتیں کہی ہیں اور غیب بینوں نے بطالت دیکھی اور جُھوٹے خواب بیان کے ہیں ۔ اُن کی تسلی بے حقیقت ہے اس لے وہ بھیڑوں کی مانند بھٹک گے۔ اُنہوں نے دُکھ پایا کیونکہ اُن کا کوئی چرواہانہ تھا۔
3میرا غضب چرواہوں پر بھڑکاہے اور میں پیشواوں کو سزا دُوں گا تُو بھی ربُ الافواج نے اپنے گلہ یعنی بنی یہُوداہ پر نظر کی ہے اور اُن کو گویا اپنا خُوب صُورت جنگی گھوڑا بناے گا ۔
4اُن ہی میں سے کونے کا پتھر اور کُھونٹی اور جنگی کمان اور سب حاکم نکلیں گے۔
5اور پہلوانوں کی طرح لڑائی میں دُشمنوں کو گلیوں کی کیچ کی مانند لتاڑیں گے اور وہ لڑیں گے کیونکہ خُداوند اُن کے ساتھ ہے اور سوا رسراسیمہ ہو جائیں گے۔
6اور میں یہُوداہ کے گھرانے کی تقویت کُروں گا اور یُوسف کے گھرانے کو ریائی بخشوں گا اور اُن کو واپس لا ؤں گا کیونکہ میں اُن پر رحم کرتا ہُوں اور وہ ایسے ہوں گے گویا میں نے اُن کو کبھی ترک نہیں کیا تھا کیونکہ میں خُداوند اُن کا خُدا ہوں اور اُن کی سُنوں گا۔
7اور بنی افرائیم پہلوانوں کی مانند ہوں گے اور اُن کے دل گویا مے سے مُسرور ہوں گے بلکہ اُن کی اُولادبھی دیکھے گی اور شاد مانی کرے گی ۔ اُن کے دل خُدا وند سے خُوش ہوں گے۔
8میں سیٹی بجا کر اُن کو فراہم کروں گا کیونکہ میں نے اُن کا فدیہ دیا ہے اور وہ بُہت ہو جائین گے جیسے پہلے تھے۔
9اگرچہ میں نے اُن قوموں میں پراگندہ کیا تو بھی وہ اُن دُور کےمُلکوں میں مُجھے یاد کریں گےاور اپنے بال بچوں سمیت زندہ رہیں گے اور واپس آئیں گے۔
10میں اُن کومُلک مصر سے واپس لاوں گا اور اسُور سے جمع کُروں گا اور جلعاد اور لُبنان کی سرزمین میں پُہنچاوُں گا۔ یہاں تک کہ اُن کے لے گُنجایش نہ ہوگی۔
11اور وہ مُصیبت کے سُمندر سے گزر جائےگا اور اُس کی لہروں کو مارے گا اور دریای نیل تہ تک سُوکھ جائے گا اور اسور کا تکبر ٹوٹ جاےئےگا اور مصر کا عصا جاتا رہے گا۔
12اور میں اُن کو خُداوند میں تقویت بخشُوں گا اور وہ اُس کا نام لے کر ادھر اُدھر چلیں گے خُداوند فرماتا ہے۔