Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1بنی آدم اورخُصوصا کُل قبائل اسرائیل کی آنکھیں خُداوند پر لگی ہیں۔ خُداوند کی طرف سے سرزمین حدراک اور دمش کے خلاف بارنبوت ۔
2اور جماعت کے خلاف جو اُن سے مُتصل ہے اور صُوروصیدا لے خلاف جو اپنی بظر میں بُہت دانش مند ہیں۔
3صُور نے اپنے لے مُضبوط قلعہ بنایا اور مٹی کی طرح چاندی کے تُودے لگاے اور گلیوں کی کیچ کی طرح سونے کے ڈھیر ۔
4دیکھو خُداوند اُسے خارج کر دے گا اور اُس کے فخر کو سُمندر میں ڈال دے گا اور آگ اُس کو کھا جاے گی۔
5اقلون دیکھ کر ڈر جاے گا۔ غزہ بھی سخت درد میں مُبتلا ہوگا۔ عقرون بھی کیونکہ اُس کی آس ٹوٹ گئی اور غزہ سے بادشاہی جاتی رہے گی اور اسقلون بے چراغ ہوجاے گا۔
6اور ایک اجنبی زادہ اشدود میں تخت نشین ہوگا اور میں فلتیوں کا فخر مٹاوں گا۔
7اور میں اُس کے خون کو اُس کے مُنہ سے اور اُس کی مکروہات اُس کے دانتوں سے نکال ڈالوں گا اور وہ بھی ہمارے خُدا کے لے بویہ ہوگا اور وہ یُہوداہ میں سردار ہوگا اور عقرونی یُبوسیوں کی مانند ہوں گے۔
8اور میں مُخالف فوج کے مُوابل اپنے گھر کی چاروں طرف خیمہ زن ہوں گا تاکہ کوئی اُس میں سے آمدورفت نہ کر سکے۔ پھر کوئی ظالم اُن کے درمیان سے نہ گُزرے گا کیونکہ اب میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔
9اے بنت صیون تُو نہایت شاد مان ہو۔اے دُختر یروشیلم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے وہ حلیم ہے اور گدھے پر بلکہ جو ان گدھے پر سوار ہے۔
10اور میں افرئیم سے رتھ اور یروشیلم سے گھوڑے کاٹ ڈالوں گا اور جنگی کمان توڑ ڈالی جاے گی اور وہ قوموں کو صُلح کا مُثردہ دے گا اور اُس کی سلطنت سُمندر سے سُمندر تک اور دریای فرات سے انتہای زمین تک ہو گی۔
11اور تیری بابت یُوں ہے کہ تیرے عہد کے خُون کے سبب سے میں تیرے اسیروں کو اندھے کُنوئیں سے نکال لایا۔
12میں آج بتاتا ہُوں کہ تُجھ کو دو چند اجروں گا اے اُمیدوار اسیرو قلعہ میں واپس آؤ۔
13کیونکہ میں نے یہُوداہ کو کمان کی طرح جُھکایا اور افرائیم کو تیر کی طرح لگایا اور اے صیون میں تیرے فرزندوں کو یُونان کے فرزندوں کے خلاف برا نگخیتہ کروں گا اور تُجھے پہلوان کی تلوار کی مانند بناوں گا۔
14اور خہداوند کے اوُپر دکھائی دے گا اور اُس کے تیر بجلی کی طرح نکیں گے ہاں خُداوند نر سنگا پُھونکے گا اور جُنوبی بگولوں کے ساتھ خُروج کرے گا۔
15اور ربُ الافواج اُن کی حمایت کرے گا اور وہ دُشمنوں کو نگیں گے اور فلاخن کے پتھروں کو پایمال کریں گے اور پی کر متوالوں کی مانند شور مچائیں گے اور کٹوروں اور مذبح کے کونوں کی مانند معمور ہوں گے۔
16اور خُداوند اُن کا خُدا اس روز اُن کو اپنی بھیڑوں کی طرح بچالے گا کیونکہ وہ تاج کے جواہر کی مانند ہوں گے جو اُس کے مُلک میں سرفراز ہوں گے۔
17کیونکہ اُن کی خوش حالی عظیم اور اُن کا جمال خُوب ہے!نوجوان غلہ سے بڑھیں گے اور لڑکیاں نئی مےنشوونما پائیں گی۔