Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
23 verses
1پھر ربپالافواج کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا ۔
2کہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے صیون کے لے بڑی غیرت ہے بلکہ میں غیرت سے سخت غضبناک ہُوا۔
3خُداوند یوں فرماتا ہے کہ میں صیوں میں واپس آیا ہُوا اور یروشیلم میں سکُونت کُروں گا اور یروشیلم کا نا شہر صدق ہو گااور ربُ الافواج کا پہاڑ کوہ مُقدس کہلاے گا۔
4ربُ الافواج یوں فرماتا ہے کہ یروشیلم کے کوچوں میں عُمر رسید مرد وزن بُڑھاپے کے سبب سے ہاتھ میں عصا لے ہُوے پھر بیٹھے ہوں گے۔
5اور شہر کے کُوچے کھیلنے والے لڑکے لڑکیوں سے معمور ہُوں گے۔
6اور ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اگرچہ اُن ایام میں یہ امر ان لوگوں کے بقیہ کی نظر میں حیرت افزا ہو تُو بھی کیا میری نظر میں حیرت افزا ہو گا ؟ رب ُالافواج فرماتا ہے ۔
7ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے دیکھ میں اپنے لوگوں کو مشرقی اور مغربی مُمالک سے چُھڑالُوں گا؟ ۔
8اور میں اُن کو واپس لاوں گا اور وہ یروشیلم میں سکُونت کریں گے اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور میں راستی و صداقت سے اُن کا خُدا ہوں گا۔
9ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اے لوگو اپنے ہاتھوں کو مُضبوط کُرو ۔ تُم جو اُس وقت یہ کلام سُنتے ہو جو ربُ ا لافواج کے گھر یعنی ہیکل کی تعمیر کے لے بُنیاد ڈالتے وقت نبیوں کی معرفت نازل ہُوا۔
10کیونکہ اُن دنوں سے پہلے نہ انسا ن کے لے مُزدوری تھی اور نہ حیوان کا کرایہ تھا اور دُشمن کے سبب سے آنے جانے والے محفوظ نہ تھے کیونکہ میں نے سب لوگوں میں نفاق ڈال د یا ۔
11لیکن اب میں ان کوگوں کے بقیہ کے ساتھ پہلے کی طرح پیش نہ آوں گا ربُ الافواج فرماتا ہے ۔
12بلکہ زراعت آسانی سے ہو گی۔ تاکہ اپنا پھل دے گی اور زیمن اپنا حاصل اور آسما ن سے اوس پڑے گی اور میں ان لوگوں کے بقیہ کو ان سب برکتوں کا وارث بناوں گا۔
13اے بنی یہوداہ اور اے بنی اسرائیل جس طرح تُم دُوسری قوموں میں لعنت تھے اُسی طرح میں تُم کو چھڑاوں گا اور تُم برکت ہوں گے۔ ہراساں نہ ہو بلکہ تُمہارے ہاتھ مضبوط ہوں ۔
14کیونکہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ جس طرح میں قصد کیا تھا کہ تُم پر آفت لاوں جب تمہارے باپ دادا نے مُجھے غضبناک کیا اور میں اپنے ارادہ سے باز نہ رہا ربُ الافواج فرماتا ہے ۔
15اُسی طرح میں نے اب ارادہ کیا ہے کہ یروشیلم اور یہُوداہ کے گھرانے سے نیکی کُروں۔ پس تُم ہراساں نہ ہو۔
16پر لازم ہے کہ تُم ان باتوں پر عمل کرو۔ تم سب اپنے پڑوسیوں سے سچ بولو اور اپنے پھاٹکوں میں راستی سے عدالت کروتا کہ سلامتی ہو۔
17اور تُم میں سے کوئی اپنے بھائی کے خلاف دل میں بُرا مُنصوبہ نہ باندھے اور جُھوٹی قسم کو عزیز نہ رکھے کیونکہ میں ان سب باتوں سے نفرت رکھتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔
18پھر ربُ الافواج کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا ۔
19کہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ چوتھے اور پانچویں اور ساتویں اور دسویں مہنیے کا روزہ بنی یہوداہ کے لے خُوشی اور خُرمی کا دن اور شادمانی کی عید ہوگا۔ اس لے تُم سچائی اور سلامتی کو عزیز رکھو۔
20ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ پھر قومیں اور بڑے بڑے شہروں کے باشندے آئیں گے۔
21اور ایک شہر کے باشندے دُوسرے شہر میں جا کر کہیں گے چلو ہم جلد خُداوند سے درخواست کریں اور رُب الافواج کے طالب ہوں ۔ میں بھی چلتا ہوں۔
22بُہت سے اُمتیں اور زبردست قُومیں ربُ الافواج کی طالب ہوں گی اور خُداوند سے درخواست کرنے کو یروشیلم میں آئیں گی۔
23ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اُن ایام میں مُختلف اہل لُغت میں سے دس آدمی ہاتھ بڑھا کر ایک یُہودی ک�� دامن پکڑیں گے ار کہیں گے کہ ہم تُمہارے ساتھ جائیں گے کیونکہ ہم نے سُا ہے کہ خُدا تُمہارے ساتھ ہے۔