Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1دارا بادشاہ کی سلطنت کے چوتھے برس کے نویں مہینے یعنی کسلیو مہینے کی چوتھی تاریخ کوخُداوند کا کلام زکریاہ پر نازل ہُوا۔
2اور بیت ایل کے باشندوں نے شراضراور رجم ملک اور اُس کے لوگوں کو بھیجا کہ خُداوند سے درخواست کریں ۔
3اور ربُ الافواج کے گھر کے کاہنوں اور نبیوں سے پُوچھیں کہ کیا میں پانچویں مہنیے میں گوشہ نشین ہو کر ماتم کُروں جیسا کہ میں نے سالہا سال سے کیا ہے؟۔
4تب ربُ الافواج کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا ۔
5کہ مملکت کے سب لوگوں اور کاہنوں سے کہہ کہ جب تُم نے پانچویں اور ساتویں مہینے میں ان ستر برس تک روزہ رکھا اور ماتم کیا تو کیا کیا کبھی میرے لے خاص میرے ہی لے روزہ رکھا تھا؟۔
6اور جب تُم کھاتے پیتے تھے تو اپنے ہی لے نہ کھاتے پیتے تھے؟۔
7کیا یہ وہی کلام نہیں جو خُداوند نے گذشتہ نبیوں کی معرفت فرمایا جب یروشیلم آباد اور آسودہ حال تھا اور اُس کی نواحی کے شہر اور جنُوب کی سر زمین اور میدان آباد تھے؟۔
8پھر خُداوند کا کلام زکریاہ پر نازل ہوا ۔
9کہ ربُالافواج نے یُوں فرماں تھا کہ راستی سے عدالت کرو اور ہر شخص اپنے بھائی پر کرم اور رحم کیا کرے۔
10اور بیوہ اعر یتیم اور مُسافر اور مسکین پر ظلم نہ کرو اور تُم میں سے کوئی اپنے بھائی کے خلاف دل میں بُرا منصوبہ نہ باندھے۔
11لیکن وہ شنوانہ ہُوے بلکہ اُنہوں نے گردن کشی کی اور اپنے کانوں کو بند کیا تاکہ نہ سُنیں ۔
12اور اُنہوں نے اپنے دلوں کو الماس کی مانند سخت کیا تاکہ شریعت اور اُس کلام کو سُنیں جو ربُ الافواج نے گزشتہ نبیوں پر اپنی رُوح کی معرفت نازل فرمایا تھا اس لے ربُ الافواج کی طرف سے قہر شدید نازل ہُوا۔
13اور ربُالافواج نے فرمایا تھا جس طرح میں نے پُکار کر کہا اور وہ شنوا نہ ہُوے اُسی طرح وہ پُکاریں گے اور میں نہیں سُنوں گا۔
14بلکہ اُن کو سب قوموں میں جن سے وہ ناواقف ہیں پراگندہ کروں گا۔ یُوں اُن کے بعد مُلک ویراب ہُوا یہاں تک کسی نے اُس میں آمدورفت نہ کی کیونکہ اُنہوں نے اُس دلکشا مُلک کو ویران کر دیا ۔