Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1پھر میں نے آنکھ اُٹھا کر نگاہ کی اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص جریب ہاتھ میں لے کھڑا ہے۔
2اور میں نے پوچھا اور تُو کہاں جاتا ہے؟ اُس نے مجھے جواب دیایروشیلم کی پیمائش کو تا کہ دیکھو کہ اُس کی چوڑائی اور لمبائی کتنی ہے۔
3اور دیکھو وہ فرشتہ مجھ سے گفتگو کرتا تھا روانہ ہوا اور دوسرا فرشتہ اُس کے پاس آیا ۔
4اور اُس سے کہا دوڑ اور اس جوان سے کہہ کہ یروشیلم انسان و حیوان کی کثرت کے باعث بے فصیل بستیوں کی مانند آباد ہو گا۔
5کیونکہ خُداوند فرماتا ہے میں اُس کے لے چاروں طرف آتشی دیوار ہُوں گا اور اُس کے اندر اُس کی شوکت۔
6سُنو! خداوند فرماتا ہے شمال کی سرزمین سے جہاں تُم آسمان کی چاروں ہواوں کی مانند پراگندہ کے گے نکل بھاگو خُداوند فرماتا ہے ۔
7اے صیون تُو جو دُختر بابل کے ساتھ بستی ہے نکل بھاگ۔
8کیونکہ ربُ الافواج جس نے مُجھے اپنے جلال کی خاطر اُن قوموں کے پاس بھیجا ہے جنہوں نے تُم کو غارت کیا یُوں فرماتا ہے کہ جو کوئی تُم کو چھوتا ہے۔
9کیونکہ دیکھ میں اُن پر اپنا ہاتھ ہلاوں گا اور وہ اپنے غُلاموں کے لے لُوٹ ہوں گے۔ تب تُم جانو گے کہ رب ُ الافواج نے مُجھے بھیجا ہے۔
10اے دُختر صیون تُو گا اور خوشی کر کیونکہ دیکھ میں آ کر تیرے اندر سکُونت کُروں گا خُداوند فرماتا ہے۔
11اور اُس وقت بہت سی قومیں خُداوند کے ساتھ میل کریں گی اور میری اُمت ہوں گی اور میں تیرے اندر سکُونت کُروں گا۔ تب تُو جانے گی کہ ربُ الافواج نے مُجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔
12اور خُدا وند یہُوداہ کو مُلک مُقدس میں اپنی میراث کا بخرہ ٹھہراے گا اور یروشیلم کو قبول فرماے گا۔
13اے نبی آدم خُدا وند کے حضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اپنے مُقدس مسکن اُٹھا ہے۔