Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
11 verses
1اور شاہ یہوداہ یہو سفط یروشلیم کو اپنے محل میں سلامت لوٹا۔
2تب حنانی غیب بین کا بیٹا یا ہو اُس کے استقبال کو نکلا اور یہوسفط بادشاہ سے کہنے لگا کیا مناسب ہے کہ تُو شریروں کی مدد کرے اور خُداوند کے دشمنوں سے محبت رکھے؟ اس بات کے سبب سے خُداوند کی طرف سے تُجھ پر غضب ہے۔
3تو بھ تُجھ میں خوبیاں ہیں کیونکہ تُو نے یسیرتوں کو مُلک میں سے دفع کیا اور خُدا کی تلاش میں اپنا دل لگایا ہے۔
4اور یہوسفط یروشلیم میں رہتا تھا اور اُس نے پھر بیر سبع سے افرائیم کے کوہستان تک لوگوں کے درمیان دورہ کر کے اُنکو خُداوند اُنکے باپ دادا کے خُدا کی طرف پھر رجوع کیا۔
5اور اُس نے یہوداہ کے سب فصیل دار شہروں میں شہر بہ شہر قاضی مُقرر کیے۔
6اور قاضیوں سے کہا کہ جو کُچھ کرو سوچ سمجھ کر کرو کیونکہ تُم آدمیوں کی طرف سے نہیں بلکہ خُداوند کی طرف سے عدالت کرتے ہو اور وہ فیصلہ میں تُمہارے ساتھ ہیں۔
7پس خُداوند کا خوف تُم میں رہے ۔سو خبرداری سے کام کرنا کیونکہ خُداوند ہمارے خُدا میں بے انصافی نہیں ہے نہ کسی کی روداری نہ رشوت خوری ہے۔
8اور یروشلیم میں بھی یہوسفط نے لاویوں اور کاہنوں اور اسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے لوگوں کو خُداوند کی عدالت اور مُقدموں کے لیئے مُقرر کیا اور وہ یروشلیم کو لوٹے۔
9اور اُس نے اُن کو تاکید کی اور کہا کہ تُم خُداوند کے خوف سے دیانتداری اور کامل دل سے ایسا کرنا۔
10اور جب کبھی تُمہارے بھائیوں کی طرف سے جو اپنے شہروں میں رہتے ہیں کوئی مقدمہ تمہارے سامنے آئے جو آپس کے خون سے یا شریعت اور فرمان یا آئین اور عدالت سے علاقہ رکھتا ہو تو تُم اُن کو آگاہ کر دینا کہ وہ خُداوند کا گناہ نہ کریں جس سے تُم پر تمہارے بھائیوں پر غضب نازل ہو۔ یہ کرو تو تُم سے خطا نہ ہوگی۔
11اور دیکھو خُداوند کے سب مُعاملوں میں امریاہ کاہن تُمہارا سردار ہے اور بادشاہ کے سب مُعاملوں میں زبدیاہ بن اسمعٰیل ہے جو یہوداہ کے خاندان کا پیشوا ہے اور لاوی بھی تمہارے آگے سردار ہونگے ۔حوصلہ کے ساتھ کام کرنا اور خُداوند نیکون کے ساتھ ہو۔