Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
22 verses
1باب نمبر 10اُس وقت خداوند نے مجھ سے کہا کہ پہلی لوحوں کی مانند پتھر کی دو اور لوحیں تراش لے اور میرے پاس پہاڑ پر آ جا اور ایک چوبی صندوق بھی بنا لے ۔
2اور جو باتیں پہلی لوحوں پر جنکو تُو نے توڑ دالا لکھی تھیں وہی میں اِن لوحوں پر بھی لکھ دونگا ۔ پھر تُو اِنکو اُس صندوق میں دھر دینا ۔
3سو میں نے کیکر کی لکڑی کا ایک صندوق بنایا اور پہلی لوحوں کی مانند پتھر کی دو لوحیں تراش لیں اور اُن دونوں لوحوں کو اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے پہاڑ پر چڑھ گیا ۔
4او ر جو دس حکم خداوند نے مجمع کے دن پہاڑ پر آگ کے بیچ میں دے تمکو دئے تھے اُن ہی کو پہلی تحریر کے مطابق اُس نے اِن لوحوں پر لکھ دیا ۔ پھر اِن کو خداوند نے میرے سپرد کیا ۔
5تب میں پہاڑ سے لوٹ کر نیچے آیا اور اِن لوحوں کو اُس صندوق میں جو میں نے بنایا تھا دھر دیا اور خداوند کے حکم کے مطابق جو اُس نے مجھے دیا تھا وہ وہیں رکھی ہوئی ہیں ۔
6( پھر بنی اسرائیل بیروت بنی یعقان سے روانہ ہو کر موسیرہ میں آئے ۔ وہیں ہارون نے رحلت کی اور دفن بھی ہوا اور اُسکا بیٹا الیعزر کہانت ک منصب پر مقرر ہو کر اُس کی جگہ خدمت کرنے لگا ۔
7وہاں سے وہ جد جودہ کو اور جد جودہ سے یوطبات کو چلے ۔ اِس ملک میں پانی کی ندیاں ہیں ۔
8اُسی موقع پر خداوند نے لاوی کے قبیلہ کو اِس غرض سے الگ کیا کہ وہ خداوند کے عہد کے صندوق کو اُٹھایا کرے اور خداوند کے حضور کھڑا ہو کر اُس کی خدمت کو انجام دے اور اُس کے نام سے برکت دیا کرے جیسا آج تک ہوتا ہے ۔
9اِسی لیے لاوی کو کوئی حصہ یا میراث اُسکے بھائیوں کے ساتھ نہیں ملی کیونکہ خداوند اُس کی میراث جیسا خود خداوند تیرے خدا نے اُس سے کہا ہے )
10اور میں پہلے کی طرح چالیس دن اور چالیس رات پہاڑ پر ٹھہرا رہا اور اِس دفعہ بھی خداوند نے میری سُنی اور نہ چاہا کہ تجھ کو ہلاک کرے ۔
11پھر خداوند نے مجھ سے کہا اُٹھ اور اِن لوگوں کے آگے روانہ ہو تاکہ یہ اُس مُلک پر جا کر قبضہ کر لیں جسے اُنکو دینے کی قسم میں نے اُنکے باپ دادا سے کھائی تھی ۔
12پس اے اسرائیل ! خداوند تیرا خدا تجھ سے اِس کے سِوا اور کیا چاہتا ہے کہ تُو خداوند اپنے خدا کا خوف مانے اور اُسکی سب راہوں پر چلے اور اُسے محبت رکھے اور اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے خداوند اپنے خدا کی بندگی کرے ۔
13اور خداوند کے جو احکام اور آئین میں تجھ کو آج بتاتا ہوں اُن پر عمل کرے تاکہ تیری خیر ہو ؟
14دیکھ آسمان اور آسمانوں کا آسمان اور زمین اور جو کچھ زمین میں ہے یہ سب خداوند تیرے خدا ہی کا ہے ۔
15تو بھی خداوند نے تیرے باپ دادا سے خوش ہو کر اُن سے محبت کی اور اُنکے بعد اُنکی اولادکو یعنی تمکو سب قوموں میں سے برگزیدہ کیا جیسا آج کے دن ظاہر ہے ۔
16اِس لیے اپنے دلوں کا ختنہ کرو اور آگے کو گردن کش نہ رہو ۔
17کیونکہ خداوند تمہارا خدا الہوں کا الہٰ خداوندوں کا خدا ہے ۔ وہ بزرگوار اور قادر اور مہیب خدا ہے جو رورعایت نہیں کرتا اور نہ رشوت لیتا ہے ۔
18وہ یتیموں اور بیوواں کا انصاف کرتا ہے اور پردیسی سے ایسی محبت رکھتاہے کہ اُسے کھانا اور کپڑا دیتا ہے ۔
19سو تُم پردیسیوں سے محبت رکھنا کیونکہ تُم بھی ملک ِ مصر میں پردیسی تھے ۔
20تُو خداوند اپنے خدا کا خوف ماننا ۔ اُسکی بندگی کرنا اور اُس سے لپٹے رہنا اور اُس کے نام کی قسم کھانا ۔
21وہی تیر ی حمد کا سزاوار ہے اور وہی تیرا خدا ہے جس نے تیرے لیے وہ بڑے اور ہولناک کام کئے جنکو تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔
22تیرے باپ دادا جب مصر میں گئے تو ستر آدمی تھے پر اب خداوند تیرے خدا نے تجھ کو بڑھا کر آسمان کے ستاروں کی مانند کر دیا ہے ۔