Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1سو تُو خداوند اپنے خدا سے محبت رکھنا اور اُسکی شرع اور آئین اور احکام اور فرمانوں پر سدا عمل کرنا ۔
2اور تُم آج کے ن خوب سمجھ لو کیونکہ میں تمہارے بال بچوں سے کلام نہیں کر رہا ہوں جنکو نہ تو معلوم ہے اور نہ اُنہوں نے دیکھا کہ خداوند تمہارے خدا کی تنبیہ اور اُسکی عظمت اور زور آور ہاتھ اور بلند بازو سے کیا کیا ہوا۔
3اور مصر کے بیچ مصر کے بادشاہ فرعون اور اُس کے مُلک کے لوگوں کو کیسے کیسے نشان اور کیسی کرامات دکھائیں ۔
4اور اُس نے مصر کے لشکر اور اُنکے گھوڑوں اور رتھوں کا کیا حال کیا اور کیسے ُس نے بحرِ قُلزم کے پانی میں اُنکو غرق کیا جب وہ تمہارا پیچھا کر رہے تھے اور خداوند نے اُنکو کیسا ہلاک کیا کہ آ ج کے دن تک وہ نابود ہیں ۔
5اور تمہارے اِس جگہ پہنچنے تک اُس نے بیابان میں تُم سے کیا کیا کِیا ۔
6اور داتن اور ابیرام کا جو الیات بن روبن کے بیٹے تھے کیا حال بنایا کہ سب اسرائیلیوں کے سامنے زمین نے اپنا منہ پسار کر اُنکو اور اُنکے گھرانوں اور خیموں اور ہر ذی نفس کو جو اُنکے ساتھ تھا نگل لیا ۔
7پر خداوند کے اِن سب بڑے بڑے کاموں کو تُم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔
8اِس لیے اِن حکموں کو جو آج میں تجھ کو دیتا یوں تُم ماننا تاکہ تُم مضبوط ہو کر اُس ملک میں جس پر قبضہ کرنے کے لیے تُم پار جا رہے ہو پہنچ جاو اور اُس پر قبضہ بھی کر لو۔
9اور اُس ملک میں تمہاری عمر دراز ہو جس میں دودھ اور شہد بہتا ہے اور جسے تمہارے باپ دادا اور اُنکی اولاد کو دینے کی قسم خداوند نے اُن سے کھائی تھی ۔
10کیونکہ جس ملک پر تُو قبضہ کرنے کو جا رہا ہے وہ ملک مصر کی مانند نہیں ہے جہاں سے تم نکل آئے ہو ۔ وہاں تو تُو بیج بو کر اُسے سبزی کے باغ کی طرح پاوں سے نالیاں بنا کر سینچتا تھا ۔
11لیکن جس ملک پر قبضہ کرنے کے لیے تم پار جانے کو ہو وہ پہاڑوں اور وادیوں کا ملک ہے اور بارش کے پانی سے سیراب ہوا کرتا ہے ۔
12اُس ملک پر خداوند تیرے خدا کی توجہ رہی ہے اور سال کے شروع سے سال کے آخر تک خداوند تیرے خدا کی آنکھیں اُس پر لگی رہتی ہیں ،
13او ر اگر تُم میرے حکموں کو جو آج میں تُم کو دیتا ہوں اور اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے اُسکی بندگی کرو۔
14تو میں تمہارے ملک میں عین وقت پر پہلا اور پچھلا مینہ برساونگا تاکہ تُو اپنا غلہ اور مَے ار تیل جمع کر سکے ۔
15اور میں تیرےچوپایوں کے لیے میدان میں گھاس پیدا کرونگا اور تُو کھائے گا اور سیر ہو گا ۔
16سو تُم خبردار رہنا تا ایسا نہ ہو کہ تمہار ے دل دھوکا کھائں اور تُم بہک کر اور معبودوں کی عبادت اور پرستش کرنے لگو ۔
17اور خداوند کا غضب تُم پر بھڑکے اور وہ آسمان کو بند کر دے تاکہ مینہ نہ برسے اور زمین میں کچھ پیداوار نہ ہو اور تُم اِس اچھے ملک سے جو خداوند تُم کو دیتا ہے جلد فنا ہو جاو۔
18اِس لیے میری اِن باتوں کو تُم اپنے دل اور اپنی جان میں محفوظ رکھنا اور نشان کے طور پر اِنکو اپنے ہاتھوں پر باندھنا اور وہ تمہاری پیشانی پر ٹیکوں کی مانند ہوں ۔
19اور تُم اِنکو اپنے لڑکوں کو سکھانا اور تُو گھر بیٹھے اور راہ چل��ے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت اِن ہی کا ذکر کیا کرنا ۔
20اور تُو اِنکو اپنے گھر کی چوکٹھوں پر اور اپنے پھاٹکوں پر لکھاکرنا ۔
21تاکہ جب تک زمین پر آسمان کا سایہ ہے تنہاری اور تمہاری اولاد کی عمر اُس ملک میں دراز ہو جسکو خداوند نے تمہارے باپ دادا کو دینے کی قسم اُن سے کھائی تھی ۔
22کیونکہ اگر تُم اُن سب حکموں کو جو میں تُم کو دیتا ہوں جانفشانی سے مانو اور اُن ر عمل کرو اور خداوند اپنے خدا سے محبت رکھو اور اُسکی سب راہوں پر چلو اور اُس سے لپٹے رہو ۔
23تو خداوند اِن سب قوموں کو تمہارے آگے سے نکال ڈالے گا اور تُم اُن قوموں پر جو تُم سے بڑی اور زور آور ہیں قابض رہو گے ۔
24جہاں جہاں تمہارے پاوں کا تلوا اٹکے وہ جگہ تمہاری ہو جائے گی یعنی بیابان اور لُبنان سے دریای فرات سے مغرب کے سمندر تک تمہاری سر حد ہو گی ۔
25اور کوئی شخص وہاں تمہارا مقابلہ نہ کر سکے گا کیونکہ خداوند تمہارا خدا تمہارا رعب اور خوف اُس تمام ملک میں جہاں کہیں تمہارے قدم پڑیں پیدا کر دے گا جیسا اُس نے تُم سے کہا ہے ۔
26دیکھو میں آج کے دن تمہارے آگے برکت اور لعنت دونوں رکھے دیتا ہوں ۔
27برکت اُس حال میں جب تُم خداوند اپنے خدا کے حکموں کو جو آج میں تُم کو دیتا ہوں مانو۔
28اور لعنت اُس وقت جب تُم خداوند اپنے خدا کی فرمانبرداری نہ کرو اور اُس راہ کو جسکی باب نمبرت میں آج تُم کو حکم دیتا ہوں چھوڑ کر اور معبودوں کی پیروی کرو جن سے تُم اب تک واقف نہیں ۔
29اور جب خداوند تیرا خدا تُجھ کو اُس ملک میں جس پر قبضہ کرنے کو تُو جا رہا ہے پہنچا دے تو کوہِ گرزیم سے برکت اور کوہِ عیباں پر سے لعنت سُنانا۔
30وہ دونوں پہاڑ یردن پار مغرب کی طرف اُن کعنانیوں کے مُلک میں واقع ہیں جو جلجال کے مقابل مورہ کے بلوطوں کے قریب میدان میں رہتے ہیں ۔
31اور تُم یردن پار اِسی لیے جانے کو ہو کہ اُس ملک پر جو خداوند تمہارا خدا تُم کو دیتا ہے قبضہ کرو اور تُم اُس پر قبضہ کرو گے بھی اور اُسی میں بسو گے ۔
32سو تُم احتیاط کر کے اُن سب آئین اور احکام پر عمل کرنا جنکو میں آج تمہارے سامنے پیش کرتا ہوں ۔