Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
8 verses
1اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
2کہ اے آدمزاد کیا تاک کی لکڑی اور درختوں کی لکڑی سے شاخ انگور جنگل کے درختوں سے کچھ بہتر ہے؟
3کیا اس کی لکڑی کوئی لیتا ہے کہ اس سے کچھ بنائے؟ یا لوگ اسکی کھونٹیاں بنا لیتے ہیں کہ ان پر برتن لٹکائیں؟
4دیکھ وہ آگ میں ایندھن کےلئے ڈالی جاتی ہے جب آگ اس کے دونوں سروں کو کھا گئی اور درمیانی حصہ کو بھسم کر چکی تو کیا وہ کسی کام کی ہے؟
5دیکھ جب وہ سالم تھی تو کسی کام کی نہ تھی اور جب آگ سے جل گئی تو کس کام کی ہے؟
6پس خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ جس طرح میں نے جنگل کے درختوں میں سے انگور کے درخت کو آگ کا ایندھن بنایا اسی طرح یروشلیم کے باشندوں کو بناﺅں گا۔
7اور میرا چہرہ ان کے خلاف ہو گا ۔ وہ آگ سے نکل بھاگیں گے پر آگ ان کو بھسم کرے گی اور جب میرا چہرہ ان کے خلاف ہو گا تو تم جانو گے کہ خداوند میں ہوں۔
8اور میں ملک کو اجاڑ ڈالوں گا اس لئے کہ انہوں نے بڑی بے وفائی کی ہے خداوند خدا فرماتا ہے۔