Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1اب تو اسرائیل کے امرا پر نوحہ کر۔
2اور کہہ تیری ماں کون تھی؟ ایک شیرنی جو شیروں کے درمیان لیٹی تھی اور جوان شیروں کے درمیان اس نے اپنے بچوں کو پالا۔
3اور اس نے اپنے بچوں میں سے ایک کو پالا اور وہ جوان شیر ہوا اور شکار کرنا سیکھ گیا اور آدمیوں کو نگلنے گا۔
4اور قوموں کے درمیان اس کا چرچا ہوا تو وہ ان کے گڑھے میں پکڑا گیا اوروہ اسے زنجیروں میں جکڑ کر زمین مصر میں لائے۔
5اور جب شیرنی نے دیکھا کہ اس نے بے فائدہ انتظار کیا اور اسکی امید جاتی رہی تو اس نے اپنے بچوں میں سے دوسرے کو لیا اور اسے پال کر جوان شیر کیا۔
6اور وہ شیروں کے درمیان سیر کرتا پھرا اور جوان شیر ہوا اور شکار کرنا سیکھ گیا اور آدمیوں کو نگلنے لگا۔
7اور اس نے ان کے قصروں کو برباد کیا اور ان کے شہروں کو ویران کیا۔ اسکی گرج سے ملک اجڑ گیا اور اسکی آبادی نہ رہی۔
8تب بہت سی قومیں تمام ممالک سے اسکی گھات میں بیٹھیںاور انہوں نے اس پر اپنا جال پھیلایا۔ وہ ان کے گڑھے میں پکڑا گیا۔
9اور انہوں نے اسے زنجیروں سے جکڑ کر پنجرے میں ڈالا اور شاہ بابل کے پاس لے آئے۔ انہوں نے اسے قلعہ میں بند کیا تاکہ اس کی آواز اسرائیل کے پہاڑوں پر پھر سنی نہ جائے۔
10تیری ماں اس تاک سے مشابہ تھی جو تیری مانند پانی کے کنارے لگائی گئی۔ وہ پانی کی فراوانی کے باعث بارور اور شاخدار ہوئی۔
11اور اسکی شاخیں ایسی مضبوط ہوگئیں کہ بادشاہوں کے عصا ان سے بنائے گئے اور گھنی شاخوں میں اس کا تنہ بلند ہوااور وہ اپنی گھنی شاخوں کے باعث اونچی دکھائی دیتی تھی۔
12لیکن وہ غضب سے اکھاڑ کر زمین پرگرائی گئی اور پوربی ہوا نے اس کا پھل خشک کر ڈالا اور اسکی مضبوط ڈالیا ں توڑی گئیںاور آگ سے بھسم ہوئیں۔
13اور اب وہ بیابان میں سوکھی اور پیاسی زمین میں لگائی گئی۔
14اور ایک چھڑی سے جو اس کی ڈالیوں سے بنی تھی آگ نکل کر اس کا پھل کھا گئی اور اسکی کوئی ایسی مضبوط ڈالی نہ رہی کہ سلطنت کا عصا ہو۔ یہ نوحہ ہے اور نوحہ کےلئے رہے گا۔