Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
10 verses
1اور اس نے مجھ سے کہا اے آدمزاد اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کہ مین تجھ سے باتیں کروں۔
2جب اس نے مجھے یوں کہا تو روح مجھ میں داخل ہوئی اور مجھے پاﺅں پر کھڑا کیا۔ تب میں نے اس کی سنی جو مجھ سے باتیں کرتا تھا۔
3چنانچہ اس نے مجھ سے کہا اے آدمزاد میں تجھے بنی اسرائیل کے پاس یعنی اس باغی قوم کے پاس جس نے مجھ سے بغاوت کی ہے بھیجتا ہوں وہ اور ان کے باپ دادا آج تک میرے گناہگار ہوتے آئے ہیں۔
4کیونکہ جن کے پاس میں تجھ کو بھیجتا ہوں وہ سخت دل اور بے جا فرزند ہیں۔ تو ان سے کہنا کہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے۔
5پس خواہ وہ سنیں یا نہ سنین (کیونکہ وہ تو سرکش خاندان ہیں) تو بھی وہ اتنا تو جانیں گے کہ ان میں ایک نبی برپا ہوا۔
6اور تو اے آدمزاد ان سے ہراسان نہ ہو اور ان کی باتوں سے نہ ڈر۔ ہر زند کہ تو اونٹ کٹاروں اور کانٹوں سے گھرا ہے اور بچھوﺅں کے درمیان رہتا ہے۔ ان کی باتوں سے ترسان نہ ہو اور ان کے چہروں سے گھبرا اگر چہ وہ باغی خاندان ہیں ۔
7پس تو میری باتیں ان سے کہنا خواہ وہ سنیں یا نہ سنیں کیونکہ وہ نہایت باغی ہیں۔
8لیکن اے آدمزاد تو میرا کلام سن۔ تو اس سرکش خاندان کی مانند سرکشی نہ کر ۔ اپنا منہ کھول اور جو کچھ میں تجھے دیتا ہوں کھا لے۔
9اور میں نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک ہاتھ میری طرف بڑھا ہوا ہے اور اس میں کتاب کا طومار ہے ۔
10اور اس نے اسے کھول کر میرے سامنے رکھ دیا۔ اس میں اندر باہر لکھا ہوا تھا اور اس میں نوحہ اور ماتم اور آہ و نالہ مرقوم تھا۔