Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
26 verses
1پھر خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
2کہ اے آدمزادوالیِ صور سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے اس لئے کہ تےرے دل میں گھمنڈ سمایا اور تو نے کہا میں خداوند ہوں اور وسطِ بح ر میں الہٰی تخت پر بےٹھا ہوں اور تو نے اپنا دل الہ کا سا بناےا ہے اگرچہ تو الہ نہیں بلکہ انسان ہے ۔
3دیکھ تو دانی ایل سے زیادہ دانشمند ہے ۔ایسا کوئی بھید نہیں جو تجھ سے چھپا ہو۔
4تو نے اپنی حکمت اور خرد سے مال حاصل کیا اور سونے چاندی سے اپنے خزانے بھر لئے ۔
5تو نے اپنی بڑی دولت سے اور اپنی سوداگری سے اپنی دولت بہت بڑھائی اور اور تےرا دل تےری دولت کے باعث پھول گےا۔
6اسلئے خداوند خدا یوں فرماتا ہے چونکہ تو نے اپنا دل الہ کا سا بناےا ۔
7اسلئے دیکھ میں تجھ پر پردےسےوں کو جو قوموں میں ہیبتناک ہیں چڑھا لاﺅنگا ۔وہ تےری دانش کی خوبی کے خلاف تلوار کھےنچےں گے اور تےرے جمال کو خراب کرےں گے۔
8وہ تجھے پاتال میں اتارےں گے اور تو ان کی موت مرے گا جو سمندر کے وسط میں قتل ہوتے ہیں ۔
9کیا تو اپنے قاتل کے سامنے یوں کہے گا کہ میں الہ ہوں ؟حالانکہ تو اپنے قاتل کے ہاتھ الہ نہیں بلکہ انسان ہے ۔
10تو اجنبی کے ہاتھ سے نامختون کی موت مرےگا کیونکہ میں نے فرمایا ہے خداند خدا فرماتا ہے ۔
11اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
12کہ اے آدمزاد صور کے بادشاہ پر یہ نوحہ کر اور اس سے کہہ کہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ تو خاتم الکمال دانش سے معمور اور حسن میں کامل ہے ۔
13تو عدن میں باغِ خدا میں رہا کرتا تھا ۔ہر ایک قیمتی پتھر تےری پوشش کےلئے تھا مثلََا ےا قوتِ سرخ اور پکھراج اورالماس اور فےروز ہ اور سنگِ سلیمانی اور زبرِ جد اور نیلم اور زمرد اور گورِ شب چراغ اور سونے سے تجھ میں خاتم سازی اور نگےنہ بند ی کی صنعت تےری پیدائش ہی کے رو ز سے جاری رہی ۔
14تومسمو ح کروبی تھا جو سایہ افگن تھا اور میں نے تجھے خدا کے کوہِ مقدس پر قائم کیا ۔تو وہاں آتشی پتھروں کے درمیان چلتا پھرتا تھا ۔
15تو اپنی پیدائش ہی کے روز سے اپنی راہ و رسم میں کامل تھا ۔جب تک کہ تجھ میں ناراستی نہ پائی گئی ۔
16تےری سوداگری کی فراوانی کے سبب سے انہوں نے تجھ میں ظلم بھی بھر دےا اور تو نے گناہ کیا۔ اسلئے میں نے تجھ کو خدا کے پہاڑ پر سے گندگی کی طرح پھینک دےا اور تجھ سایہ افگن کروبی کو آتشی پتھروں کے درمیان سے فنا کر دےا ۔
17تےرا دل تےرے حسن پر گھمنڈ کرتا تھا ۔تو نے جمال کے سبب سے اپنی حکمت کھو دی ۔میں نے تجھے زمین پر پٹک دےا اور بادشاہوں کے سامنے رکھ دےا ہے تاکہ وہ تجھے دیکھ لیں ۔
18تو نے اپنی بدکرداری کی کثرت اور اپنی سوداگری کی ناراستی سے اپنے مقدسوں کو ناپاک کیا ہے ۔اسلئے میں تےرے اندر سے آگ نکالونگا جو تجھے ب��سم کرے گی اور میں تےرے اب دےکھنے والوں کی آنکھوں کے سامنے تجھے زمین پر راکھ کردونگا ۔
19قوموں کے درمیان وہ سب جو تجھ کو جانتے ہیں تجھے دیکھ کر ھےران ہونگے ۔تو جایِ عبرت ہو گا اور باقی نہ رہیگا ۔
20پھر خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
21کہ اے آدمزاد صےدا کا رخ کر کے اس کے خلاف نبوت کر ۔
22اور کہہ کہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں تےرا مخالف ہوں اسے صیدا اور تےرے اندر میری تمجید ہو گی اور جب میں اس کو سزا دونگا تو لوگ معلوم کرلینگے کہ میں خداوند ہوں اور اس میں میری تقدےس ہو گی ۔
23میں ا س میں وہا بھےجونگا اور اس کی گلیوں میں خونرےزی کرونگا اور مقتول اس کے درمیان اس تلوار سے جو چاروں طرف سے اس پر چلیگی گرےنگے او ر وہ معلوم کرینگے کہ میں خداوند ہوں ۔
24تب بنی اسرائیل کےلئے انکی چاروں طرف کے سب لوگوں میں سے جو ان کو حقےر جانتے تھے کوئی چبھنے والا کانٹا ےا دکھانے والا خارنہ رہیگا اور وہ جانےنگے کہ خداوند خدا میں ہوں ۔
25خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ جب میں بنی اسرائیل کو قوموںمیں سے جن میں وہ پراگندہ ہو گئے جمع کرونگا تب میں تقدےس کراﺅنگا اور وہ اپنی سرزمین میں جو میں نے اپنے بندہ یعقوب کو دی تھی بسےنگے ۔
26اور وہ اس میں امن سے سکونت کرےنگے بلکہ مکان بنائےنگے اور انگور ستان لگائےنگے اور امن سے سکونت کرینگے ۔جب میں ان سب کو جو چاروں طرف سے انکی حقارت کرتے تھے سزا دونگا تو وی جانےنگے کہ میں خدا وند انکا خدا ہوں ۔