Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
18 verses
1اور چھٹے برس کے چھٹے مہنے کی پانچویں تاریخ کو یوں ہوا کہ میں اپنے گھر میں بیٹھا تھا اور یہودا کے بزرگ میرے سامنے بیٹھے تھے کہ وہاں خداوند خدا کا ہاتھ مجھ پر ٹھہرا۔
2تب میں نے نگاہ کی اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شبیہ آ کی مانند نظر آتی ہے اس کی کمر سے نیچے تک آگ اور اسکی کمر سے اوپر جلوہِ نور ظاہر ہوا جس کا رنگ صیقل کئے ہوئے پیتل کا سا تھا۔
3اور اس نے ایک ہاتھ کی سی شبیہ سی بڑھا کر میرے سر کے بالوں سے مجھے پکڑا اور روح نے مجھے آسمان اور زمین کے درمیان بلند کیا اور مجھے الٰہی رویا میں یروشلیم میں شمال کی طرف اندرونی پھاٹک پر جہاں غیرت کی مورت کا مسکن تھا جو غیرت بھڑکاتی ہے لے آئی۔
4اور کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں اسرائیل کے خدا کا جلال اس رویا کے مطابق جو میں نے اس وادی میں دیکھی تھی موجود تھی۔
5تب اس نے مجھے فرمایا اے آدمزاد اپنی آنکھیں شمال کی طرف اٹھا اور میں نے اس طرف آنکھیں ا ±ٹھائیں اور کیا دیکھتا ہوں کہ شمال کی طرف مذبح کے دروازہ پر غیرت کی وہی مورت مدخل میں ہے۔
6اور اس نے مجھے فرمایا کہ اے آدمزاد تو ان کے کام دیکھتا ہے؟یعنی وہ مکروہاتِ عظیم جو بنی اسرائیل یہاں کرتے ہیں تاکہ میں اپنے مقدس کو چھوڑ کر اس سے دور ہو جاﺅں لیکن تو ابھی ان سے بھی بڑی مکروہات دیکھے گا۔
7تب وہ مجھے صحن کے پھاٹک پر لایا اور میں نے نظر کی اور میں کیا دیکھتا ہوں کہ دیوار میں ایک چھید ہے ۔
8تب اس نے مجھے فرمایا اے آدمزاد دیوار کھود اور جب میں نے دیوار کو کھودا تو ایک دروازہ دیکھا۔
9پھر اس نے مجھے کہا اندر جا اور جو نفرتی کام وہ یہاں کرتے ہیں دیکھ۔
10تب میں نے اندر جا کر دیکھا اور کیا دیکھتا ہوں کہ ہر نوع کے سب رینگنے والے کیڑوں اور مکروہ جانوروں کی سب صورتیں اور بنی اسرائیل کے سب بت گردا گرد دیوار پر منقش ہیں۔
11اور بنی اسرائیل کے بزرگوں میں سے ستّر شخص ان کے آگے کھڑے ہیں اور یازنیاہ بن سافن ان کے وسط میں کھڑا ہے اور ہر ایک کے ہاتھ میں ایک بخور دان ہے اور خوشبو بخور کا بادل اٹھ رہا ہے۔
12تب اس نے مجھے فرمایا کہ اے آدمزاد کیا تو نے دیکھا کہ بنی اسرائیل کے سب بزرگ تاریکی میں یعنی اپنے منقش کاشانوں میں کیا کرتے ہیں؟ کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خداوند ہم کو نہیں دیکھتا۔ خداوند نے ملک کو چھوڑ دیا ہے۔
13اور اس نے مجھے یہ بھی فرمایا تو ابھی ان سے بھی بڑی مکروہات جو وہ کرتے ہیں دیکھے گا۔
14تب وہ مجھے خداوند کے گھر کے شمالی پھاٹک پر لایا اور کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں عورتیں بیٹھی تموز پر نوحہ کر رہی ہیں۔
15تب اس نے مجھے فرمایا اے آدمزاد کیا تو نے یہ دیکھا ہے؟ توابھی ان سے بھی بڑی مکروہات دیکھے گا۔
16پھر وہ مجھے خداوند کے گھر کے اندرونی صحن میںلے گیا اور کیا دیکھتاہوں کہ خداوند کی ہیکل کے دروازہ پر آستانہ مذبح کے درمیان قریباً پچیس شخص ہیں جن کی پیٹھ خداوند کی ہیکل کی طرف ہے اور انکے منہ مشرق کی طرف ہیں اور مشرق کا رخ کر کے آفتاب کوسجدہ کر رہے ہیں۔
17تب اس نے مجھے فرمایا اے آدمزاد کیا تو نے یہ دیکھا ہے؟ کیا بنی یہودا کے نزدیک یہ چھوٹی سی بات ہے کہ وہ یہ مکروہ کام کریں جووہ یہاں کرتے ہیںکیونکہ انہوں نے تو ملک کو ظلم سے بھر دیا اور پھر مجھے غضب ناک کیا اور دیکھ وہ اپنی ناک سے ڈالی لگاتے ہیں۔ پس میں بھی قہر سے پیش آﺅں گا۔
18میری آنکھ رعایت نہ کرے گی اور میں ہر گز رحم نہ کروں گااور اگرچہ وہ چلا چلا کر میرے کانوں میں آہ و نالہ بھی کریں تو بھی میں انکی نہ سنوں گا۔