Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
11 verses
1پھر اس نے بلند آواز سے پکار کر میرے کانوں میں کہا کہ ان کو جو شہر کے منتظم ہیں نزدیک بلا۔ ہر ایک شخص اپنا مہلک ہتھیارہاتھ میں لئے ہو۔
2اور دیکھ چھ مرد اوپر کے پھاٹک کی راہ سے جو شمال کی طرف ہے چلے آئے اور ہر ایک مرد کے ہاتھ میں اس کا خونریز ہتھیار تھا اور ان کے درمیان ایک آدمی کتانی لباس پہنے تھا اور اسکی کمرپر لکھنے کی دوات تھی۔ سو وہ اندر گئے اور پیتل کے مذبح کے پاس کھڑے ہوئے۔
3اور اسرائیل کے خدا کا جلال کروبی پر ے جس پر وہ تھا اٹھ کر گھر کے آستانہ پر گیا اور اس نے اس مرد کو جو کتانی لباس پہنے تھا اور جس کے پاس لکھنے کی دوات تھی پکارا۔
4اور خداوند نے اسے فرمایا کہ شہر کے درمیان سے ہاں یروشلیم کے بیچ سے گزر اور ان لوگوں کی پیشانی پر جو ان نفرتی کامو ں کے سبب سے جو اس کے درمیان کئے جاتے ہیں آہیں مارتے اور روتے ہیں نشان کردے۔
5اور اس نے میرے سنتے ہوئے دوسروں سے فرمایا اس کے پیچھے پیچھے شہر میں سے گزر کرو اور مارو۔ تمہاری آنکھیں رعایت نہ کریں اور تم رحم نہ کرو۔
6تم بوڑھوں اور جوانوں اور لڑکیوں اور ننھے بچوں اور عورتوں کو بالکل مار ڈالو لیکن جن پر نشان ہے ان میں سے کسی کے پاس نہ جاﺅ اور میرے مقدس سے شروع کرو۔ تب انہوں نے ان بزرگوں سے جو ہیکل کے سامنے تھے شروع کیا۔
7اور اس نے ان کو فرمایا کہ ہیکل کو ناپاک کرو اور مقتولوں سے صحنوں کو بھر دو ۔ چلو باہر نکلو۔ سو وہ شہر میں نکل گئے اور قتل کرنے لگے۔
8اور جب وہ انکو قتل کر رہے تھے اور میں بچ رہا تھا تو یوں ہوا کہ وہ منہ کے بل گرا اور چلا کر کہا آہ! اے خداوند خدا کیا تو اپنا قہرِ شدید یروشلیم پر نازل کر کے اسرائیل کے سب باقی لوگوں کو ہلاک کرے گا؟
9تب اس نے مجھے فرمایا کہ اسرائیل اور یہودا کے خاندان کی بدکرداری نہایت عظیم ہے۔ ملک خونریزی سے پر ہے اور شہر بے انصافی سے بھرا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خداوند نے ملک چھوڑ دیا ہے اور وہ نہیں دیکھتا۔
10پس میری آنکھ رعایت نہ کرے گی اور میں ہرگز رحم نہ کروں گا۔ میں ان کی روش کا بدلہ ان کے سر پر لاﺅں گا۔
11اور دیکھو اس آدمی نے جو کتانی لباس پہنے تھا اور جس کے پاس لکھنے کی دوات تھی یوں کیفیت بیان کی جیسا تو نے مجھے حکم دیا میں نے کیا۔