Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
18 verses
1اَے بھائِیو! اگر کوئی آدمِی کِسی قُصُور میں پکڑا بھی جائے تو تُم جو رُوحانی ہو اُس کو حلِم مِزاجی سے بحال کرو اور اپنا بھی خیال رکھ۔ کہِیں تُو بھی آزمایش میں نہ پڑ جائے۔
2تُم ایک دُوسرے کا بار اُٹھاؤ اور یُوں مسِیح کی شَرِیعَت کو پُورا کرو۔
3کِیُونکہ اگر کوئی شَخص اپنے آپ کو کُچھ سَمَجھے اور کُچھ بھی نہ ہو تو اپنے آپ کو دھوکا دیتا ہے۔
4پَس ہر شَخص اپنے ہی کام کو آزما لے۔ اِس صُورت میں اُسے اپنی ہی بابت فخر کرنے کا مَوقع ہوگا نہ کے دُوسرے کی بابت۔
5کِیُونکہ ہر شَخص اپنا ہی بوجھ اُٹھائے گا۔
6کلام کی تعلِیم پانے والا تعلِیم دینے والے کو سب اچھّی چِیزوں میں شرِیک کرے۔
7فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹھّوں میں نہِیں اُڑایا جاتا کِیُونکہ آدمِی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
8جو کوئی اپنے جِسم کے لِئے بوتا ہے وہ جِسم سے ہلاکت کی فصل کاٹے گا اور جو رُوح کے لِئے بوتا ہے وہ رُوح سے ہمیشہ کی زِندگی کی فصل کاٹے گا۔
9ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کِیُونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عَین وقت پر کاٹیں گے۔
10پَس جہاں تک مَوقع مِلے سب کے ساتھ نیکی کریں خاص کر اہلِ اِیمان کے ساتھ۔
11دیکھو، مَیں نے کَیسے بڑے بڑے حرفوں میں تُم کو اپنے ہاتھ سے لِکھا ہے۔
12جِتنے لوگ جِسمانی نمُود چاہتے ہیں وہ تُمہیں ختنہ کرانے پر مجبُور کرتے ہیں۔ صِرف اِس لِئے کہ مسِیح کی صلِیب کے سبب سے ستائے نہ جائیں۔
13کِیُونکہ ختنہ کرانے والے خُود بھی شَرِیعَت پر عمل نہِیں کرتے مگر تُمہارا ختنہ اِس لِئے کرانا چاہتے ہیں کہ تُمہاری جِسمانی حالت پر فخر کریں۔
14لیکِن خُدا نے کرے کہ مَیں کِسی چِیز پر فخر کرُوں سِوا اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کی صلِیب کے جِس سے دُنیا میرے اِعتبار سے مصلُوب ہُوئی اور مَیں دُنیا کے اِعتبار سے۔
15کِیُونکہ نہ ختنہ کُچھ چِیز ہے نہ نامختُونی بلکہ نئے سِرے سے مخلُوق ہونا۔
16اور جِتنے اِس قاعِدہ پر چلیں اُنہِیں اور خُدا کے اِسرائیل کو اِطمینان اور رحم حاصِل ہوتا رہے۔
17آگے کو کوئی مُجھے تکلِیف نہ دے کِیُونکہ مَیں اپنے جِسم پر یِسُوع کے داغ لِئے ہُوئے پھِرتا ہُوں۔
18اَے بھائِیو! ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُمہاری رُوح کے ساتھ رہے۔ آمِین۔