Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اَے خداوند!اگر میں تیرے ساتھ محبت کُروں توتو ہی صادق ٹھہر یگا تو بھی میں تجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتا ہوں کہ شریر اپنی روش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں ؟سب دغا باز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟
2تو نے اُنکو لگایا اور اُنہوں نے جڑ پکڑلی ۔ و ہ بڑھ گئے بلکہ برومند ہُوئے ۔ تو اُنکے منہ سے نزدیک پر اُنکے دِلوں سے دُور ہے۔
3لیکن اَے خداوند ! تو مجھے جانتا ہے تو نے مجھے دیکھا اور میرے دِل کو جو تیری طرف ہے آزمایا ہے۔ تو اُنکو بھیڑوں کی مانند ذبح ہونے کے لئے کھینچکر نکال اور قتل کے دن کے لئے اُنکو مخصو ص کر ۔
4اہل زمین کی شرارت سے زمین کب تک ماتم کرے اور تمام ملک کی روئیدگی ثپرمُردہ ہو؟ چرندے اور پرندے غارت ہو گئے کیونکہ اُنہوں نے کہا وہ ہمارا انجام نہ دیکھیگا۔
5اگر تو پیادوں کے ساتھ دوڑا اور اُنہوں نے تجھے تھکا دیا تو پھر تجھ میں یہ تاب کہاں کہ سواروں کی برابری کرے ؟ تو سلامتی کی سرزمین میں تو بے خوف ہے لیکن یرون ؔ کے جنگل میں کیا کریگا ؟۔
6کیونکہ تیرے بھائیوں اور تیرے باپ کے گھرانے نے بھی تیرے ساتھ بیوفائی کی ہے۔ ہاں اُنہوں نے بڑی آواز سے تیرے پیچھے للکار ۔ اُن پر اعتماد نہ کر اگرچہ وہ تجھ سے میٹھی میٹھی باتیں کریں ۔
7میں نے اپنے لوگوں کو ترک کیا ۔ میں نے اپنی میراث کو رّد کر دیا۔ میں نے اپنے دل کی محبوبہ کو اسکے دُشمنوں کے حوالہ کیا۔
8میری میراث میرے لئے جنگلی شیر بن گئی ۔ اُس نے میرے خلاف اپنی آواز بلند کی اِسلئے مجھے اُس سے نفرت ہے۔
9کیا میری میراث میرے لئے ابلق شکاری پرندہ ہے؟کیا شکاری پرندے اُسکو چاروں طرف گھیرے ہیں؟ آؤ سب دشتی درندوں کو جمع کرو اُنکو لاؤ کہ وہ کھا جائیں ۔
10بہت سے چرواہوں نے میرے تاکستان کو خراب کیا ۔ انہوں نے میرے بخرہ کو اُجاڑ کر بیابان بنا دِیا۔
11اُنہوں نے اُسے ویران کیا وہ ویران ہو کر مجھ سے فریادی ہے ۔ ساری زمین ویران ہوگئی تو بھی کوئی اِسے خاطر میں نہیں لاتا۔
12بیابان کے سب پہاڑوں پر غارتگر آگئے ہیں کیونکہ خداوند کی تلوار ملک کے ایک سرے سے دُوسرے سِرے تک نگل جاتی ہے اور کسی بشر کو سلامتی نہیں ۔
13اُنہوں نے گیہوں بویا پر کانٹے جمع کئے ۔ اُنہوں نے مشقت کھینچی پر فائدہ نہ اُٹھایا ۔ خداوند کے قہر شدید کے سبب سے اپنے انجام سے شرمندہ ہو۔
14میرے سب شریر پڑوسیوں کے خلاف خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ جنہوں نے اُس میراث کو چھوا جسکا میں نے اپنی قوم اِسرائیل کو وارث کیا اُنکو اُنکی سرزمین سے اُکھاڑ ڈالونگا اور یہوادہؔ کے گھرانے کو اُنکے درمیان سے نکال پھینکو نگا۔
15اور اِسکے بعد کہ میں اُنکو اُکھاڑ ڈالونگا یوں ہو گا کہ میں پھر اُن پر رحم کُرونگا اور ہر ایک کو اُسکی میراث میں اور ہر ایک کو اُسکی زمین میں پھر کاؤنگا۔
16اوریوں ہوگا کہ اگر وہ دل لگا کر میرے لوگوں کے طریقے سیکھینگے کہ میرے نام کی قسم کھائیں کہ خداوند زندہ ہے جیسا کہ اُنہوں نے میرے لوگوں کو سکھایا کہ بعل ؔ کی قسم کھائیں تو وہ میرے لوگو ں میں شامل ہو کر قائم ہو جا ئینگے ۔
17لیکن اگر وہ شنوا نہ ہونگے تو میں اُس قوم کو یکلخت اُکھاڑ ڈالونگا اور نیست و نابود کر دونگا خداوند فرماتا ہے۔