Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
22 verses
1خداوند کا وہ کلام جو خشک سالی کی بابت یرمیاہ پر نازل ہُوا۔
2یہوداہؔ ماتم کرتا ہے اور اُسکے پھاٹکوں پر اُداسی چھائی ہے ۔ وہ ماتمی لباس میں خاک پر بیٹھے ہیں اور یروشیلم کا نالہ بلند ہُوا ہے۔
3اُنکے امرا اپنے ادنیٰ لوگوں کو پانی کے لئے بھیجتے ہیں ۔ وہ چشموں تک جاتے ہیں پر پانی نہیں پاتے اور خالی گھڑے لئے لوٹ آتے ہیں ۔ وہ شرمندہ وپشیمان ہو کر اپنے سر ڈھاپنتے ہیں۔
4چونکہ ملک میں بارش نہ ہُوئی اِسلئےِ زمین پھٹ گئی اورکسان سراسیمہ ہُوئے۔ وہ اپنے سر ڈھاپنتے ہیں۔
5چنانچہ ہرنی میدان میں بچہ دیکر اُسے چھوڑ دیتی ہے کیونکہ گھاس نہیں ملتی ۔
6اور گورخر اُونچی جگہوں پر کھڑے ہو کر گیدڑروں کی مانند ہاپنتے ہیں ۔ اُنکی آنکھیں رو جاتی ہیں کیونکہ گھاس نہیں ہے۔
7اگرچہ ہماری بد کرداری ہم پر گواہی دیتی ہے تو بھی اے خداوند ! اپنے نام کی خاطر کچھ کر کیونکہ ہماری برگشتگی بہت ہے ۔ ہم تیرے خطا کار ہیں ۔
8اَے اِسرائیل کی اُمید! مصیبت کے وقت اُسکے بچانے والے !تو کیوں ملک میں پر دیسی کی مانند بنااور اُس مُسافر کی مانند جو رات کاٹنے کے لئے ڈیرا ڈالے ؟۔
9تو کیوں اِنسان کی مانند ہکا بکا ہے اور اُس بہادر کی مانند جو رہائی نہیں دے سکتا ؟ بہر حال اَے خداوند ! تو تو ہمارے درمیان ہے اور تیرے نام سے کہلاتے ہیں۔تو ہم کو ترک نہ کر۔
10خداوند اِن لوگوں سے یوں فرماتا ہے ہے کہ اِنہوں نے گمراہی کو یوں دوست رکھا ہے اور اپنے پاؤں کو نہیں روکا اِسلئےِ خداوند اِنکو قبول نہیں کرتا ۔ اب وہ اِنکی بد کرداری یا د کریگا اور اِنکے گناہ کی سزا دیگا۔
11اور خداوند نے مجھے فرمایا کہ اِن لوگوں کے لئے دُعا یِ خیر نہ کر ۔
12کیونکہ جب یہ روزہ رکھیں تو میں اِنکا نالہ نہ سُنونگا اور جب سوختنی قربانی اور ہدیہ گذرانیں تو قبول نہ کرونگا بلکہ میں تلوار اور کال اور وبا سے اُنکو ہلاک کرونگا۔
13تب میں نے کہا آہ! اَے خداوند خدا دیکھ انبیا اُن سے کہتے ہیں تم تلوار نہ دیکھو گے اور تم میں کال نہ پڑیگا بلکہ میں اس مقام میں تم کو حقیقی سلامتی بخشونگا ۔
14تب خداوند نے مجھے فرمایا کہ انبیا میرا نام لیکر جھوٹی نبوُّت کرتے ہیں۔میں نے نہ اُنکو بھیجا اور نہ حکم دیا اور نہ اُن سے کلام کیا ۔ وہ جھوٹی رویا اور جھوٹا علم غیب اور بطالت اور اپنے دِلوں کی مکاری نبوت کی صورت میں تم پر ظاہر کرتے ہیں۔
15اِسلئےِ خداوند یوں فرماتا ہے کہ نبی جنکو میں نے نہیں بھیجا جو میرا نام لیکر نبوت کرتے اور کہتے ہیں کہ تلوار اور کال اس ملک میں نہ آئینگے وہ تلوار اور کال ہی سے ہلاک ہونگے ۔
16اور جن لوگوں سے وہ نبوت کرتے ہیں وہ کاں اور تلوار کے سبب سے یروشیلم کے کوچوں میں پھینک دِئے جائینگے ۔ اُنکو اور اُنکی بیویوں اور اُنکے بیٹوں اور اُنکی بیٹیوں کو دفن کرنے والا کوئی نہ ہوگا ۔ میں اُنکی بُرائی اُن پر اُنڈیل دُونگا ۔
17اور تو اُن سے یوں کہنا کہ میری آنکھیں شب وروز آنسو بہائیں اور ہرگز نہ تھمیں کیونکہ میری کنواری دُختر قوم بڑی خستگی اور ضرب شدید سے شکستہ ہے۔
18اگر میں باہر میدان میں جاؤں تو وہاں تلوار کے مقتول ہیں! اور اگر میں شہر میں داخل ہوؤں تو وہاں کال کے مارے ہیں! ہاں نبی اور کاہن دونوں ایک ایسے مُلک کو جا ئینگے جسے وہ نہیں جانتے ۔
19کیا تو نے یہوداہؔ کو بالکل رد کردیا؟ کیا تیری جان کو صیون سے نفرت ہے؟ تو نے ہم کو کیوں مارا اور ہمارے لئے شفا نہیں ؟ سلامتی کا اِنتظار تھا پر کچھ فائدہ نہ ہوا اور شفا کے وقت کا پر دیکھو دہشت !۔
20اَے خداوند ! ہم اپنی شرارت اور اپنے باپ دادا کی بد کرداری کا اِقرار کرتے ہیں کیونکہ ہم نے تیرا گناہ کیا ہے۔
21اپنے نام کی خاطر رد نہ کر اور اپنے جلال کے تخت کی تحقیر نہ کر ۔ یا د فرما اور ہم سے رِشتہ عہد کو نہ توڑ ۔
22قوموں کے بُتوں میں کوئی ہے جو مینہ برسا سکے یا افلاک بارش پر قادر ہیں ؟ اَے خداوند ہمارے خدا کیا وہ تو ہی نہیں ہے؟ پس ہم تجھ ہی اُمید رکھینگے کیونکہ تو ہی نے یہ سب کام کئے ہیں۔